اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر کہہ سکتے ہیں یا نہیں؟

اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر کہہ سکتے ہیں یا نہیں؟

مسئلہ:
از محمد قدرت اللہ خاں معرفت مولانا محمد فاروق خاں چھوٹی مسجد مکان نمبر ۱۱۶ گلی نمبر۱ جونا رسالہ اندور (ایم۔ پی)
اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر کہہ سکتے ہیں یا نہیں؟

الجواب:
حاضر وناظر خدا تعالیٰ کے اسمائے توقیفیہ میں سے نہیں ہیں اور ان الفاظ کے بعض معانی شان الوہیت کے خلاف ہیں اس لئے اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر نہیں کہنا چاہئے لیکن اگر کسی نے کہا تو کفر نہیں۔

درمختار مع شامی جلد سوم ص ۳۰۷ میں ہے:
یاحاضر یا ناظر لیس بکفر

اس عبارت کے تحت ردالمحتار میں ہے:
فان الحضور ععنی العلم شائع (کما قال اللّٰہ تعالٰی) مَایَکُوْنُ مِنْ نَّجْوٰی ثَلٰثَۃٍ اِلاَّ ھُوَ رَابِعُھُمْ۔ والنظر بمعنی الرؤیۃ (کما قال تعالٰی) اَلَمْ یَعْلَمْ بِاَنَّ اللّٰہَ یَرٰی۔ فالمعنیٰ یا عالم یامن یریٰ (بزازیہ)۔
وھو تعالٰی اعلم۔

کتبہ:
جلال الدین احمد الامجدی
۶۱؍ رجب ۱۳۹۹ھ؁

(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۴)

ناشر:
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند

Share and Enjoy !

Shares
Scroll to Top