امام فرض ظہر کے پہلے کی چار رکعت سنت پڑھے بغیر امامت کر سکتا ہے یا نہیں؟
مسئلہ: از محمد شوکت علی صدر بزم قادریؔ کمہریا وارانسی۔
امام فرض ظہر کے پہلے کی چار رکعت سنت پڑھے بغیر امامت کر سکتا ہے یا نہیں؟
الجواب: بعون الملک الوھاب۔ بلاعذر چار رکعت سنت پڑھے بغیر ظہر فرض کی امامت کرنا مکروہ ہے‘ اور بالکل ترک کر دینے یعنی بعد فرض بھی نہ پڑھنے والے کے لئے وعید ہے جیسا کہ حدیث شریف میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: من ترک اربعا قبل الظھر لم تنلہ شفاعتی۔ ا ھ۔ وھو تعالٰی اعلم
کتبہ: جلال الدین احمد الامجدیؔ
۱۰؍ ربیع الاول ۱۴۰۱ھ
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۲۶۲)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند