ایک آیت شروع کر کے بھول گیا ہے پھر دوسری پڑھی تو کیا حکم ہے؟
مسئلہ: از غلام غوث علویؔ براؤں شریف ضلع بستی۔
زید نے مغرب کی نماز پڑھاتے ہوئے پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ پڑھنے کے بعد وَقَالَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا پڑھا اس کے بعد کے کلمات بھول گیا فوراً ہی اس نے وَقَالَ ارْکَبُوْا فِیْھَا بِسْمِ اللّٰہِ مَجْرِیْھَا وَ مُرْسٰھَا اِنَّ رَبِّیْ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ ور چند آیات کریمہ پڑھ کر رکوع میں چلا گیا بعد نماز بکر نے کہا کہ نماز واجب الاعادہ ہے کیونکہ جس آیت کو پہلے شروع کیا تھا اس کا پڑھنا واجب ہے‘ اور یہاں ترک واجب پایا گیالہٰذا نماز پھر سے دہرائی گئی۔ دریافت طلب یہ امر ہے کہ بکر کا یہ قول ازروئے شرع کیسا ہے؟
الجواب: بکر کا قول صحیح نہیں اس لئے کہ زید بھول جانے کے سبب دوسری آیت کی طرف منتقل ہوا اور اس صورت میں نہ ترک واجب نہ کسی قسم کی کراہت جیسا کہ فتاویٰ رضویہ جلد سوم ص ۱۲۵ میں ہے: وھو تعالٰی اعلم
کتبہ: جلال الدین احمد الامجدیؔ
یکم جمادی الاولیٰ ۱۳۹۲ھ
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۲۴۲)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند