جلسے کے اشتہار میں فوٹو ؟ کیا یہ پکچر کی طرح ہیروؤں کا پرچار ہے_؟      

جلسے کے اشتہار میں فوٹو ؟ کیا یہ پکچر کی طرح ہیروؤں کا پرچار ہے_؟
      

@_*از قلم _*@
محمد طاہرالقادری کلیم فیضی بستوی*
سربراہ اعلیٰ مدرسہ انوار الاسلام
قصبہ سکندرپور ضلع
بستی یوپی—————————-
٢٧/ربیع الغوث ١٤٤٥:
12/11/2023

   _______________________
“آج کل کے جلسوں کے اشتہار میں “خطبا ء وشعراء کے فوٹو کی اشاعت تعجب ہے_ ؟
کتنا برا اور نازک وقت آگیا ہے کہ اب اہل سنت میں جہاں اور دیگر خرابیاں درآئی ہیں
وہیں ایک بڑی خرابی اور برائی یہ
بھی پیدا ہوگئی ہے کہ اب لوگ گناہ
کو گناہ نہیں سمجھتے اور بلا خوف و
لولۃ لائم کرتے جارہے ہیں ،

____”دور حاضر میں “نصائح اور تاکیدات وتنبیہات وغیرہ
سب بے اثر ہورہے ہیں،
“عوام اہلسنت میں جو آزادی اور برائی تھی وہ تو تھی ہی لیکن اب “ارباب علم و شعور بھی کچھ غلط روش کی قیادت کررہے ہیں اور ایک نئی
برائی اور گناہ کا دروازہ کھول دئیے ہیں_,
اور وہ بھی کھل کر ارتکاب جرم کرڈالنے میں دریغ نہیں کرتے ہیں_:
اگر ان کو روکا نہیں گیا تو وہ
گناہ کو بھی فعل حسن سمجھ کر
کرتے رہیں گے_،
__*”ادھر_*,ایک دو سال سے ایک ایسی چیز منظرعام پر دیکھنے میں آرہی ہے جسے پاکیزہ ومہذب لوگ دیدۂ حیرت سے دیکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور ہمارے وہ  معزز ومقٹدر علماء کرام جو *”انما یخشی اللہ من عبادہ العلماء* _____” کے مصداق ہیں وہ یہ گناہ کے کام دیکھ کر حددرجہ تکلیف زدہ ہوجاتے ہیں____________, لیکن ۔۔۔۔۔اور۔۔۔۔۔لیکن۔۔۔۔۔
پہلے لوگ جلسے کے پوسٹر میں القاب وآداب کے ساتھ” علماء و خطباء اور شعراء ومدخوانوں” کا صرف نام ڈالتے تھے لیکن اب _*”مدعو خطباء وشعراء “کا فیس بھی شائع کیا جانے لگا ہے*_ ،،،
جبکہ ارباب علم خوب جانتے ہیں کہ
تصویر کشی بالکل حرام  وناجائز ہے_  اور وہ فعل بد اور سخت گناہ کبیرہ میں شامل ہے_____,
_*”حدیث پاک _*, میں جس کی حرمت وارد ہوئی ہے اور تصویر کشی پر سخت وعید بیان کی گئی ہےاور تصویر
کشی کرنا جلال قدرت کا داعی بھی ہے ،
_________”میرا مشورہ ہے کہ کم از کم اہل علم حضرات تو ان گناہ کے کاموں سے
بچنے کی کوشش کریں،،، ویسے تو عوام  گناہ
کے کام میں یوں بھی جری اور ڈھیٹ ہوہی چکی ہے، ان حرکات سے انہیں غلط کام کرنے میں مزید تقویت ومدد ملے گی ،
*”ایک سوال*_؟ جلسوں کے اشتہارات میں کیا نام چھاپ دینا کافی نہیں ہے ؟
یا اشتہار میں فوٹو شائع کرنا ناگزیر وضروری ہو گیا ہے_؟

*”بہرحال _*, کوئی بھی سنجیدہ اور
قابل عالم دین اس کے جواز کا فتویٰ
ہرگز کبھی بھی نہیں دے سکتا ہے ،
_*”حیرت اور تعجب ہے کہ*
اس بھونڈی رسم کی ابتدا وشروعات
ایک اسلامی ملک پاکستان سے ہوئی ہے اور اب رفتہ رفتہ یہ رسم بد ہمارے ملک میں بھی زور پکڑ رہی ہے ،
جس پر قدغن لگانا ضروری اور بہت ضروری ہے اس کے لئے اکابر” علماء ومشائخ آگے آئیں اور اس بری
رسم پر شروعاتی دور میں ہی سخت پابندی لگا
دیں تاکہ سد باب ہو سکے اور اس کے بعد جو بھی ایسی حرکت کرے’
تو اس کا اور اس کے جلسے کا بایکاٹ
ایک سرے سے کیا جانا چاہئے_ ،
____”ہم جماعت اہلسنت کے “علماء وعمائدین اور عوام اہلسنت کو وہی کام کرنا چاہئے جس
کی “شریعت مطہرہ نے اجازت دی ہے
اور جس سے وہ منع کرتی ہے اس کے قریب ہرگز نہیں جانا چاہئے دنیا و آخرت کی
کامیابی و بھلائی اسی میں ہے ،

*”اللہ تبارک و تعالیٰ _*, ارشاد فرماتا ہے,
*”ماآتاکم الرسول فخذوہ وما نہاکم عنہ فانتھو _*
یعنی میرا رسول تم کو جو دے اس کولےلو
اور جس سے روکے رک جاؤ،
(القرآن)

_*”تصویر کشی* سے میرے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نےمنع فرمادیا ہے اس لئے ہمیں اس سے
ضرور اجتناب کرنا چاہئے _, _*”اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو شریعت مطہرہ کے مطابق عمل کرنے اور زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین*_ ،
______________________________________

Share and Enjoy !

Shares
Scroll to Top