جو حضرت عیسی علیہ کے نزول اور حضرت امام مہدی کے ظہور کو نہ مانے اس کےلئے کیا حکم ہے؟
مسئلہ:
از جمال الدین موضع کودر پوسٹ دھرگلی ضلع ہزاری باغ (بہار)
قیامت کے آثار میں سے یہ بھی ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام دمشق کی جامع مسجد کے مینارے پر اتریں گے اور امام مہدی رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز ادا فرمائیں گے اور شادی بھی فرمائیں گے اور اولاد بھی ہو گی‘ اور پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے روضۂ انور میں دفن ہوں گے۔ زید کہتا ہے کہ اس پر میرا ایمان ہے‘ اور بکر کہتا ہے کہ میں ان باتوں کو نہیں مانتا‘ تو زید کا قول احادیث کریمہ سے ثابت ہے یا نہیں؟ اور بکر کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟
بینوا توجروا۔
الجواب:
زید کا قول احادیث کریمہ معتبرہ سے ثابت ہے‘ اور بکر جو مذکورہ باتوں کو نہیں مانتا وہ گمراہ ہے اس پر توبہ لازم ہے۔
وھو تعالٰی اعلم بالصواب۔
کتبہ:
جلال الدین احمد الامجدی
۷؍ شعبان المعظم ۱۳۹۰ھ
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۴۰)
ناشر:
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند