حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ نہ کا ناخلف بیٹا یزید کافر ہے یا مسلمان؟

حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ نہ کا ناخلف بیٹا یزید کافر ہے یا مسلمان؟

مسئلہ: از بدر عالم بستوی مدرسہ بحر العلوم کھیری باغ مئوضلع اعظم گڑھ
حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ نہ کا ناخلف بیٹا یزید کافر ہے یا مسلمان؟
الجواب: حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے بدبخت بیٹے یزید کے بارے میں اس امر پر سب ائمہ اہلسنّت کا اتفاق و اجماع ہے کہ وہ فاسق وفاجر اور جری علی الکبائر تھا۔ لیکن اس کو کافر کہنے میں اختلاف فرمایا۔ حضرت امام احمد بن حنبل رضی اللہ عنہ اور ان کے متبعین یزید کو کافر کہتے ہیں‘ اور ہمارے حضرت امام اعظم رضی اللہ عنہ نے کافر کہنے سے احتیاطاً سکوت فرمایا ہے کہ اس سے فسق و فجور متواتر ہیں مگر کفر متواتر نہیں اور جبکہ احتمال ہو تو کسی کی جانب کبیرہ گناہ کی نسبت جائز نہیں ہے تو بصورت احتمال کافر کہنا کیسے جائز ہو گا۔ ھٰکذا قال الامام احمد رضا البریلوی رضی اللّٰہ عنہ القوی فی الجزء السادس من الفتاویٰ الرضویہ اور شرح فقہ اکبر ص ۸۸ میں ہے: اختلف فی اکفار یزید قبل نعم یعنی لماروی عنہ مایدل علی کفرہ من تحلیل الخمرو من تفوّھہ بعد قتل الحسین واصحابہ انی جازیتھم بما فعلوا باشیاخ قریش و صنادید ھم فی بدر فی امثال ذٰلک۔ وقبل لا اذ لم یثبت لنا عنہ تلک الاسباب الموجبۃ ای لکفرہ وحقیقۃ الامر التوقف فیہ ومرجع امرہ الی اللّٰہ سبحانہ اھ ملخصًا۔ پھر اسی صفحہ پر دو سطر کے بعد ہے: لایخفی ان ایمان یزید محقق ولایثبت کفرہ بدلیل ظنی فضلا عن دلیل قطعی۔
ھٰذا ماعندی والعلم بالحق عنداللّٰہ تعالٰی ورسولہٗ جل جلالہ وصلی اللّٰہ علیہ وسلم۔

کتبہ: جلال الدین احمد الامجدی
۲۱؍ ذوالحجہ ۱۴۰۲ھ
(فتوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۸۱/۸۰)
ناشر:
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند

Share and Enjoy !

Shares
Scroll to Top