زبانی طلاق دینے سے طلاق واقع ہوتی ہے یا نہیں؟
مسئلہ: از تصویر علی براؤں شریف بستی
جب ہندہ کی طلاق کے بارے میں بکر نے زید سے پوچھا تو معاً زید نے کہا کہ ہم نے طلاق دے دی تب بکر نے ایک آدمی کو بازار میں گواہی کے لئے تلاش کرنے کے لئے گیا تو انور علی ملے بکر نے کہا کہ زید طلاق دے رہا ہے تم بھی سن لو اس پر زید نے انور علی سے کہا کہ ایک مرتبہ نہیں دس مرتبہ طلاق دے دی ہے تب انور علی نے کہا کہ کاغذ پر لکھ دو تب زید نے کہا کہ زبان سے تو ہم نے طلاق دے دی اب کاغذ پر کیا لکھوں طلاق ہو گئی بیان فرمایئے کہ طلاق واقع ہوئی یا نہیں؟
الجواب: اللھم ھدایۃ الحق والصواب۔ صورت مستفسرہ میں ہندہ پر طلاق واقع ہو گئی۔ واللّٰہ ورسولہ اعلم جل جلالہ وصلی اللّٰہ علیہ وسلم۔
کتبہ: بدر الدین احمد رضوی
من اساتذہ دارالعلوم براؤں شریف
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۱۱۵)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند