شوہر اگر طلاق نہ دے اور لڑکی کے ماں باپ کچہری سے طلاق نامہ لکھوا لیں تو وہ طلاق قابل قبول ہے یا نہیں؟

شوہر اگر طلاق نہ دے اور لڑکی کے ماں باپ کچہری سے طلاق نامہ لکھوا لیں تو وہ طلاق قابل قبول ہے یا نہیں؟

مسئلہ: از عبدالغفور نعیمی کھرگوپور۔ ضلع گونڈہ
شوہر اگر طلاق نہ دے اور لڑکی کے ماں باپ کچہری سے طلاق نامہ لکھوا لیں تو وہ طلاق قابل قبول ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا۔

الجواب: کسی کی بیوی کے لئے کچہری کے حکام کی طلاق ہرگز قابل قبول نہیں کہ طلاق دینے کا اختیار شوہر کو ہے نہ کہ حکام کو حدیث شریف میں ہے: الطلاق لمن اخذ بالساق۔ ھٰذا ماعندی وھو اعلم بالصواب

کتبہ: جلال الدین احمد الامجدی
۱۷؍ جمادی الاولیٰ ۱۴۰۱ھ؁
(فتاوی فیض الرسول،ج:۲،ص:۱۲۸)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند

Share and Enjoy !

Shares
Scroll to Top