طاہر الپادری کے عقائد و نظریات کیا ہیں ؟ طاہر الپادری مجدد ہے یا نہیں جو لوگ طاہر الپادری کو مجدد مانتے ہیں اور اس کی مجلس میں شرکت کرتے ہیں ان پر شریعت کا کیا حکم ہے؟ TAHIRUL PADRI KE AQAAID W NAZRIYAAT KYA HAIN? TAHIRUL PADRI MUJADDID HAI YA NAHIN? TAHIRUL PADRI KE BAYAANAT AUR US KE MAJLIS MEN SHIRKAT KARNA KAISA HAI? ताहिरूल पादरी के अक़ाइद व नज़रियात क्या हैं? ताहिरूल पादरी मुजद्दीद है या नहीं? ताहिरूल पादरी के बयानात सुनना कैसा और उस के मज्लिस में शिरकत करना कैसा?

 طاہر الپادری کے عقائد و نظریات کیا ہیں ؟

طاہر الپادری مجدد ہے یا نہیں
جو لوگ طاہر الپادری کو مجدد مانتے ہیں اور اس کی مجلس میں شرکت کرتے ہیں ان پر شریعت کا کیا حکم ہے؟
TAHIRUL PADRI KE AQAAID W NAZRIYAAT KYA HAIN?
TAHIRUL PADRI MUJADDID HAI YA NAHIN?
TAHIRUL PADRI KE BAYAANAT AUR US KE MAJLIS MEN SHIRKAT KARNA KAISA HAI?
ताहिरूल पादरी के अक़ाइद व नज़रियात क्या हैं?
ताहिरूल पादरी मुजद्दीद है या नहीं?
ताहिरूल पादरी के बयानात सुनना कैसा और उस के मज्लिस में शिरकत करना कैसा?

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام مسئلہ ہٰذا میں کہ:

🔮(1)طاہر الپادری کے عقائد و نظریات کیا ہیں ؟

🔮(2)طاہر الپادری مجدد ہے یا نہیں؟

🔮(3) جو لوگ طاہر الپادری کو مجدد مانتے ہیں اور اس کی مجلس میں شرکت کرتے ہیں ان پر شریعت کا کیا حکم ہے؟👇👇

🔮قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی

🚨ــــــــــــــــــ✿🌊✿ـــــــــــــــــــ🚨
*سائل – محمد توحیدرضا ازھری مقام رانی سرسواں پوسٹ کسوںدھی بازار تھانہ میرگنج ضلع گوپالگنج بھار
🚨ــــــــــــــــــ✿🌊✿ـــــــــــــــــــ🚨
*وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*

*الجواب بعون الملک الوہاب*

🚨ــــــــــــــــــ✿🌊✿ـــــــــــــــــــ🚨

TAHIRUL PADRI APNE AQAAID W NAZRIYAAT KE BINA PAR KAFIR HAI

TAHIRUL PADRI MUJADDID DAR KINAAR JAHILON KA SARDAAR HAI

US KE BAYAANAT SUN NA JAIZ W HARAAM HAI
TAFSEEL KELIYE 👇👇👇

📚📚✒ مذکورہ بالا صورت مستفسرہ میں جواب یہ ہے کہ 👇👇

🌊1🌊طاہر القادری کی متعدد تحریرات اور بیانات کے اندر اور خصوصا ان کی کتاب فرقہ پرستی کا خاتمہ کیونکر ممکن ہے میں کفری عقائد ہیں آنجناب کی تحریر و تقریر کا حاصل یہ ہے کہ آج دنیا میں بنام مسلم جتنے مسلک اور فرقے پائے جاتے ہیں خواہ وہ وہابی دیوبندی اور رافضی کی شکل میں ہو یا خارجی اور نیچری اور قادیانی کی صورت میں ہوں سب کے سب بنیادی عقائد میں ایک ہیں ان تمام فرقوں میں اور اہل سنت والجماعت میں عقائد کے اعتبار سے کوئی فرقہ نہیں ہے اور جو اختلافات ہیں بھی تو وہ صرف فروعی اور جزئی ہیں لہذا عقائد کو نشانہ بنا کر کسی فرقہ کی تذلیل و تحقیر تو کیا اس کی تنقید و تفسیق بھی درست نہیں ہے چنانچہ 👇

🚨ــــــــــــــــــ✿🌊✿ـــــــــــــــــــ🚨

👈آنجناب لکھتے ہیں بحمد للہ مسلمانوں کے تمام مسالک اور مکاتب فکر میں عقائد کے بارے میں کوئی بنیادی اختلاف موجود نہیں ہے البتہ فروعی اختلافات صرف جزئیات اور تفصیلات کی حد تک ہیں جن کی نوعیت تعبیری اور تشریحی ہے اس لیے تبلیغی امور میں بنیادی عقائد کے دائرہ کو چھوڑ کر محض فروعات و جزئیات میں الجھ جانا اور ان کی بنیاد پر دوسرے مسلک کو تنقید و تفسیق کا نشانہ بنانا دانشمندی اور قرین انصاف نہیں👇👇

📙👈فرقہ پرستی کا خاتمہ کیوں کر ممکن ہو صفحہ نمبر 65

🌊بلکہ اس سے آگے بڑھ کر ڈاکٹر طاہر صاحب کہتے ہیں کہ

🌊 ہمارے ادارے منہاج القرآن میں جماعت اسلامی کے لوگ بھی رکن بن سکتے ہیں اہل حدیث شیعہ دیوبندی بھی منہاج القرآن کے رکن ہیں

📘👈انٹرویو روزنامہ جنگ 27 فروری 1987

🌊میں جماعت اسلامی سمیت کسی بھی مذہبی جماعت کو نااہل قرار نہیں دیتا بے شک مولانا مودودی نے بہت کام کیا

📗👈انٹرویو جنگ میگزین 27 فروری 1987

🌊چھوٹی چھوٹی باتوں کی بنا پر فرقے بنا لینا حتیٰ کہ ایک دوسرے کے پیچھے نماز بھی نہ پڑھنا گناہ ہے منصورہ جا کر خطاب کیا ناروے میں دیوبندی مکتب فکر کے مرکز میں خطاب کیا

📓👈 روزنامہ مشرق لاہور اہم انٹرویو صفحہ 26 نومبر 1987

🌊پشاور میں دیوبندی مکتب فکر کے ایک ادارے کا سنگ بنیاد رکھا اور خطاب کیا میں جو جماعت بنا رہا ہوں وہ محض اہلسنت کی جماعت نہیں ہوگی بلکہ شیعہ سنی سبھی شامل ہوں گے ہمارے نزدیک شیعہ سنی میں کوئی امتیاز نہیں

📕👈ہفت روزہ چٹان 25 مئی 1989

🌊امام خمینی تاریخ اسلام کے شجاع اور جری مردان حق میں سے ہیں جن کا جینا علی کااور مرنا حسین کی طرح ہے خمینی کی محبت کا تقاضہ ہے کہ ہر بچہ خمینی بن جائے

📗👈 روزنامہ نوائے وقت جون 1989

🚨ــــــــــــــــــ✿🌊✿ـــــــــــــــــــ🚨

🌊 ایک مقام پر کہتے ہیں میں شیعہ وہابی علماء کے پیچھے نماز پڑھنا صرف پسند ہی نہیں کرتا بلکہ جب موقع ملے ان کے پیچھے نماز پڑھتا ہوں

📙👈رسالہ دیدوشنید لاہور صفحہ نمبر 4 تا نو اپریل 1986

🌊 مذہبی اداروں میں پلنے بڑھنے اور پڑھانے والے عصری تقاضوں سے نابلد رہے ہیں ان کا دائرہ فقط مسجدوں کی امامت جمعہ کی خطابت جنازہ پڑھانے اور قل خوانی پر تلاوت تک محدود رہ گیا

📓👈پمفلٹ تحریکی امتیازات ص 10

🌊 جدید تقاضوں کے تحت بذریعے اجتہاد قرآن و سنت سے استنباط کیا جائے محض تقلید ائمہ ہی پر مکمل حاوی و طاری رہی تو علمی صلاحیتیں زنگ آلود ہو کر ناکارہ ہو جائیں گی

📘👈کتاب فرقہ واریت ص 29

🌊نماز میں ہاتھ چھوڑنا یا باندھنا اسلام کے واجبات میں سے نہیں اہم چیز قیام ہے میں قیام میں اقتداء کر رہا ہوں امام چاہے کوئی بھی ہو امام جب قیام کرے سجود کرے قعود کرے تو مقتدی بھی وہی کچھ کرتا ہے یہاں یہ ضروری نہیں کہ امام نے ہاتھ چھوڑ رکھے ہیں اور مقتدی ہاتھ باندھ کر نماز پڑھ رہا ہے یا چھوڑ کر

📓👈 نوائے وقت میگزین 19 ستمبر 1986

🌊خالق کون و مکان جب سرکار کائنات صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کو بھی یہ اختیار نہیں دیا کہ وہ دین کے معاملے میں اپنی مرضی مسلط کریں تو کسی مبلغ کو یہ کہاں سے حق حاصل ہو گیا کہ وہ دوسروں سے اختلاف رائے کا حق چھین لے

📓👈کتاب فرقہ واریت کا خاتمہ صفحہ نمبر 86

🚨ــــــــــــــــــ✿🌊✿ـــــــــــــــــــ🚨

🔮ایسے ہی بدعقیدے والوں کے متعل🔮

📚سرکار اعلی حضرت امام احمدرضا خان فاضل بریلوی رضی اللہ تعالی عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ 👇👇

🕹وہابی دیوبندی نیچری قادیانی اپنے کفری عقائد کے بناء پر کافر و مرتد ہیں جو ان کے کفریات پر مطلع ہونے کے باوجود انھیں کافر نہ مانے یا ان کے کافر ہونے میں شک کرے وہ بھی کافر ہے

🔮حسام الحرمین ص 32/50🔮

🕹وہابیوں دیوبندیوں سے دوستی کرنا حرام ہے اور ان سے دلی دوستی یا قلبی محبت کفر ہے

🔮فتاویٰ رضویہ جلد 6 ص 91/92 🔮

🔮تمہید ایمان صفحہ نمبر 9🔮

🕹جو شخص ان لوگوں سے میل جول رکھتا ہے اس پر اندیشہ کفر ہے ایسے شخص کو مرتے وقت کلمہ نصیب ہونا دشوار ہے

🔮 فتاویٰ رضویہ جلد 9 ص 311🔮

🕹دیوبندی عقیدے والوں کی پیچھے نماز بالکل باطل ہے نماز ہوگی ہی نہیں فرض سر پر رہے گا اور ان کے پیچھے نماز پڑھنے کا سخت گناہ بھی سر پر آئے گا

🔮فتاویٰ رضویہ جلد 3 ص 235🔮

🕹 اور بغیر عذر شرعی ان کے ساتھ نماز پڑھنا بھی حرام ہے

🔮فتاویٰ رضویہ ج 6ص91ص531🔮

🔮فتاوی رضویہ جلد 3 صفحہ225🔮

🕹جسے یہ معلوم ہو کہ دیوبندیوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کی ہے پھر بھی ان کے پیچھے نماز پڑھتا ہے تو اسے مسلمان نہ کہا جائے گا کیونکہ ان کے پیچھے نماز پڑھنا اس کی ظاہر دلیل ہے کہ ان لوگوں کو مسلمان سمجھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرنے والے کو مسلمان سمجھنا کفر ہے

🔮فتاویٰ رضویہ ج6 ص 76ص109🔮

🕹وہابی دیوبندی مولویوں سے یا کسی بھی بے دین سے علم دین سیکھنا اور ان کو اپنا استاد بنانا ہرگز جائز نہیں ہے اسی طرح ان سے دینی مسئلہ پوچھنا بھی ناجائز و حرام ہے

🔮فتاویٰ رضویہ ج3ص246ص247 🔮

🔮فتاویٰ رضویہ جلد 5 ص 333 🔮

🔮فتاویٰ امجدیہ جلد 3 ص 251🔮

🕹وہابیوں دیوبندیوں کو دعوت کھلانا یا ان کی دعوت کھانا دونوں باتیں ناجائز ہیں

🔮فتاویٰ رضویہ دہم نص آخر ص39🔮

🚨ــــــــــــــــــ✿🌊✿ـــــــــــــــــــ🚨

🕹کیونکہ وہابیوں اور دیوبندیوں کے کفر و ارتداد پر علماء حرمین کے علاوہ سینکڑوں علمائے ہند و سندھ متفق ہیں حتی کہ دیوبندیوں کے عقائد کفریہ پر مطلع ہونے کے بعد ان کے کفر میں شک کرنے والے کو بھی کافر قرار دیاہے

🕹یونہی قادیانی اور رافضیوں کا حال ہے چنانچہ قادیانیوں کے کافر ہونے پر پورا عالم اسلام متفق ہے اور رافضیوں کے متعلق👇👇

🕹فتاویٰ عالمگیری میں ہے👇👇

ھو لاء القوم خارجون عن ملۃ الاسلام و احکامھم احکام المرتدین یعنی یہ لوگ ملت اسلامیہ سے خارج ہیں اور ان کے احکام مرتدین کے احکام ہیں 👇

🔮فتاوی عالمگیری جلد 2 ص 264 🔮

📚اور فتاویٰ رضویہ میں ہے📚
👇👇👇👇👇👇👇👇

🕹 اور ان کا مرتد ہونا عامۃ کتب معتمدہ خلاصہ و فتح القدیر و ظھریہ و عالمگیری و رد المحتار و عقود الدریۃ و بحر الرائق و نھر الرائق و تبیین الحقائق و بدائع و بزازیہ و برجندی والقرویۃ و واقعات المفتین و اشیاہ و مجمع الانھر و طحطاوی علی الدر و نمنیہ و نظم الفوائد و برھان شرح مواھب الرحمن و تیسیر المقاصد و شرح و ھبانیہ و مغنی المعستفتی و تنویر الابصار و منع الغفار و اصول امام شمس الائمہ و کشف البزدوی و شفا شریف و روضۃ امام نووی و اعلام امام ابن حجر و کتاب الانوار و شرح عقائد و منع الروض و فواتح الرحموت و ارشاد الساری و فتاوی علامہ مفتی ابو سبعود و علامہ نوح آفندی و شیخ الاسلام عبد اللہ آفندی و احمد مصری علی مراقی الفلاح و شبلی علی نریلعی و غیرھا سے ثابت و روشن ہے 👇👇

🔮فتاویٰ رضویہ جلد 14 ص246 🔮

🚨ــــــــــــــــــ✿🌊✿ـــــــــــــــــــ🚨

🌊جبکہ ڈاکٹرطاھرالقادری ان تمام فرقوں کو اور اہل سنت والجماعت کو ایک مانتے ہیں اس کا واضح مطلب ہے کہ آنجناب کے نزدیک ایمان و کفر حق اور باطل سنی اور غیر سنی سب ایک ہیں العیاذ باللہ تعالی اسی طرح ان کا نظریہ یہ کہ یہود و نصاری اہل ایمان ہیں ان کو کفار میں شمار نہیں کیا جا سکتا کھلم کھلا قرآن کی تکذیب اور اس کا انکار ہے

📚 اللہ تعالی قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے ان الذین کفروا من اہل الکتاب والمشرکین فی نار جہنم خالدین فیہا اولئک ھم شر البریۃ یعنی بے شک جتنے کافر ہیں کتابی اور مشرک سب جہنم کی آگ میں ہیں ہمیشہ اس میں رہیں گے وہی تمام مخلوق میں بدتر ہیں👇

🔮سورۃ البینہ آیت نمبر 6🔮

📚اور اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے ھو الذی اخرج الذین کفروا من اھل الکتاب من دیارھم لاول الحشر یعنی وہ یہ ہے جس نے ان کافر کتابوں کو ان کے گھروں سے نکالا ان کے پہلے حشر کے لیے 👇

🔮سورۃ الحشر آیت نمبر 2🔮

📚 اور ارشاد فرماتا ہے لم یکن الذین کفروا من اہل الکتاب والمشرکین منفکین حتی تأتیھم البینۃ یعنی کتابی کافر و مشرک اپنا دین چھوڑنے کو نہ تھے جب تک ان کے پاس روشن دلیل نہ آئے👇

🔮 سورۃ البینہ آیت نمبر 1 🔮

🕹ان آیات طیبہ کے علاوہ اور بھی متعدد آیات کریمہ ہیں جن میں صاف طور سے اہل کتاب کو کافر کہا گیا ہے لہذا ڈاکٹر طاہر القادری نے اھل کتاب کو کافر نہ مان کر قرآن کریم کا صریح انکار کیا یہ اس کا کھلا ہوا کفر ہے 👇

🕹چنانچہ شفا شریف میں ہے الاجماع علی کفر من لم یکفر احدا من النصاریٰ والیہود و کل من فارق دین المسلمین او وقف فی تکفیر ھم او شک 👇

📚👈شفا بتعریف حقوق المصطفی ج 2 ص 244
🚨ــــــــــــــــــ✿🌊✿ـــــــــــــــــــ🚨

🌊الحاصل طاہر القادری اپنے اقوال و افعال کی بناء پر اسلام سے خارج اور کافر اور بے دین ہے اس کی تقریر و تحریر کا پڑھنا اور سننا ناجائز ہے

🌊اس طرح کے اور بہت سے عقائد و نظریات ڈاکٹر مذکور کی تقریر و تحریر میں موجود ہیں جن کی بنیاد پر ہندوپاک و سندھ کے بے شمار علماء اہل سنت نے اس کے گمراہ بدمذہب بلکہ کافر و مرتد ہونے کا حکم دیا ہے ہندوستان کے اکابر اہلسنت میں سے تاج شریعہ وارث علوم اعلی حضرت سیدی مفتی محمد اختر رضا قادری ازہری رحمہ اللہ علیہ جانشین شیخ الاسلام علامہ سید محمد مدنی میاں اشرفی وارث علوم صدرالشریعہ محدث کبیر علامہ ضیاء المصطفی قادری دامت برکاتہم العالیہ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد شبیر حسین رضوی صاحب شیخ الحدیث جامعہ روناہی خصوصیت کے ساتھ طاہرالقادری کے بدمذہب گمراہ بلکہ خارج از اسلام ہونے کا فتویٰ صادر فرمایا اور جو ان اکابر کرام کا موقف ہے وہی اس فقیر کا بھی موقف ہے حضرت مفتی ولی محمد رضوی صاحب بانسی کی تالیف طاہرالقادری کی حقیقت کیا ہے کہ علاوہ علمائے پاکستان کے دو درجن سے زائد کتابیں جو طاہرالقادری کے متعلق لکھی ہوئی ہیں ان سب میں دیکھ سکتے ہیں

🚨ــــــــــــــــــ✿🌊✿ـــــــــــــــــــ🚨

🌈2🌈کسی کے مجدد ہونے پر اب کوئی دلیل منصوص نہیں ہو سکتی وحی کا سلسلہ منقطع ہے اب یہی دلیل ہے کہ اس عہد کے علماء عوام خواص جسے مجدد کہیں وہ مجدد ہے اس کے علاوہ علماء نے مجدد کے لیے جو چیزیں بطور لوازم کے ذکر کی ہیں وہ طاہر الپادری میں موجود نہیں ہیں

📚✒ سردست حضرت ملا علی قاری کا ارشاد مرقات شرح مشکوۃ سے نقل کرتے ہیں 👇👇

📘حدیث شریف میں ہے ان اللہ عزوجل یبعث لھذہ الائمۃ علی رأس کل مائۃ سنۃ من یجدد لھا دینھا یعنی بے شک اللہ تعالی ہر سو سال پر ایسے شخص کو مبعوث فرمائے گا جو اس امت کے لئے اس کے دین کو تروتازہ کرے گا 👇

📙مشکاۃ المصابیح صفحہ 36 کتاب العلم👇👇

🔮 اس حدیث کے تحت ملا علی قاری لکھتے ہیں👇👇

📗👈 ای یبین السنۃ من البدعۃ و یکثر العلم و یعز اھلہ و یقمع البدعۃ و یکسر اھلھا یعنی سنت کو بدعت سے علاحدہ کرے اور علم دین کو پھیلائے اور علمائے دین کو عزت دے اور بدعت کو اکھاڑے اور بدعتیوں کا زور توڑے 👇👇

🔮مرقاۃ شرح مشکوۃ ج 1 ص 302🔮

🚨ــــــــــــــــــ✿🌊✿ـــــــــــــــــــ🚨

🕹 چند سطر بعد جامع الاصول سے نقل فرمایا 👇👇

🕹لاکن المبعوث بشرط ان یکون مشارأ الیہ فی کل فن من ھذہ الفنون نقلہ السید شیخ مشائخنا السیوطی ھو الذی احیا علم التفسیر الماثور فی الدر المنثور و جمع جمیع الاحادیث المتفرقۃ فی جامعہ الشھور و ماترک فنا الاولہ فیہ متن او شرح مسطور بل ولہ زیادات مخترعات یستحق ان یکون ھو المجدد فی القرن المذکور کما ادعاہ وھو فی دعواہ مقبول و مشکور ھذا والاظھر عندی واللہ اعلم ان المراد بمن یجدد لیس شخصا واحدا بل المراد بہ جماعۃ یجدد کل واحد فی بلد فی فن او فنون من العلوم الشرعیۃ ما تیسر لہ من الامور التقریریۃ او التحریریۃ و یکون سببا لبقائہ و عدم اندراسہ و انفضائہ الی ان یاتی امر اللہ لیکن شرط یہ ہے کہ یہ ہستی سارے فن نے مشاعروں علی ہو اور ہمارے مشائخ کے شیخ حاتم الحفاظ علامہ جلال الدین سیوطی وہ ہیں جنہوں نے میں تفسیر ماثور کے علموں کو زندہ کیا اور کوئی نہیں چھوڑا جس میں ان کا کوئی معاشرہ نہ ہو بلکہ ان کے لئے بہت سے زیادہ جہاں اور بہت سی نہیں نکتہ آفرینیاں ہیں اس کے مستحق ہیں اور کے مجدد ہو گیا ہے اور وہ اپنے دعوے میں مشکور ہیں میرے نزدیک زیادہ ظاہر ہے کہ مجھے دکھ ایک ہی شخص کا ہونا ضروری نہیں میں جدت سے شخص واحد مراد نہیں بلکہ مراد جماعت ہے جس کا ہر فرد اسی شہر میں کسی فن کو یا علوم شرعیہ کے مختلف فنون کو تازہ کرے تقریر یا تحریر سے جو اسے میسر ہوں اور یہ اس فن کی بقا اور نہ ملنے کا سبب ہو یہاں تک کہ قیامت آئے 👇👇

🔮مرقات شرح مشکات جلد ص302🔮

🚨ــــــــــــــــــ✿🌊✿ـــــــــــــــــــ🚨

📿مجدد وہ ہوگا جو ایک صدی کے آخر کے اور دوسری صدی کے ابتدائی حصہ میں موجود ہو

📿 وہ مشارالیہ ہو یعنی اپنے علم وفضل ورع و تقویٰ استقامت فی الدین تحریر یا تقریر یا دونوں میں ایسا یکتا ہو کہ وہ مرجع عوام و خواص ہو عوام و خواص سب اپنی دینی ضرورتوں میں اس کی طرف رجوع کرتے ہو اور سب اس کی باتوں کو تسلیم کرتے ہوں

📿 دینی علوم و فنون اور جو علوم و فنون دینی علوم و فنون کے لیے ذریعہ ہیں سب کا جامع ماہر اور سب کی تنقید و تصویب کا ملکئہ تامہ رکھتا ہو

📿 سنت کی حمایت و نصرت اور بدعات کا استیصال اور اس کی بیخ کنی میں مصروف ہو

📿حفاظت دین کی ہرممکن تدبیر اختیار کرے اسلام دشمن افکار اور تحریکات کے خلاف مصروف رہے

💎 جو کچھ ملا علی قاری نے لکھا ہے💎

📿 یہ خاتم الحفاظ علامہ جلال الدین السیوطی نے مرقاۃ السعود میں

📿 اور شیخ الاسلام بدرالدین ابدال نے رسالہ مرضیہ میں بھی لکھا ہے

📿 مولانا عبدالحی لکھنوی اپنے مجموعہ فتاوی میں لکھتے ہیں اس مائۃ سے مراد باتفاق محدثین آخری صدی ہے

📿 مجموعہ فتاوی جلد 2 ص 151 تا 152

🚨ــــــــــــــــــ✿🌊✿ـــــــــــــــــــ🚨

👑مجدد کی شرائط و علامات یہ ہیں👑

🔮 علوم مظاہرہ اور باطنہ کا عالم ہو
اس کے درس و تدریس تالیف و تصنیف سے نفع شائع ذائع ہو

🔮احیاء سنت اور اماتت بدعت میں سرگرم ہو

🔮ایک صدی کے آخر اور دوسری صدی کے آغاز میں اس کے علم کی شہرت اور اس سے انتفاع معروف و مشہور ہو

🌊پس اگر آخری صدی نہیں پائی یا اس سے اس زمانے میں انتفاع شریعت حاصل نہ ہوا ہو تو وہ مجددین کی صف سے خارج سمجھا جائے گا اور اس حدیث کا مورد و مصداق نہ ہو گا اور اس کا شمار مجددین میں نہ ہوگا👇

👈 اب آئیے مذکورہ بالا معیار پر ڈاکٹر طاہر الپادری کو جانچئے👇👇

🚨ــــــــــــــــــ✿🌊✿ـــــــــــــــــــ🚨

🌊(1)(2)🌊آنجناب طاہر الپادری نے اگرچہ چودہویں صدی کا اول زمانہ اور پندرھویں صدی کا زمانہ پایا لیکن آنجناب کے علم کی شہرت اور اس سے انتفاع معروف و مشہور نہیں ہے پس اگر پہلی صدی کا زمانہ پایا اور آخری صدی کا بھی اور اس دوران لوگوں نے انتفاع شریعت حاصل نہ کیا تو مجددین کے صف سے خارج سمجھا جائے گا اس حدیث کا مورد و مصداق نہ ہو گا اور اس کا شمار مجددین میں نہ ہوگا

🚨ــــــــــــــــــ✿🌊✿ـــــــــــــــــــ🚨

🌊3🌊طاہر الپادری کی تصانیف کا جو بھی مطالعہ کرے گا اس پر واضح ہوجائےگا کہ آنجناب تمام علوم و فنون میں خواہ وہ دینی ہو یا دنیوی سب میں مہارت تامہ نہیں رکھتے ہیں اور سب کے ماہر بھی نہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ آپ کی کثیر تصانیف موجود نہیں ہیں اور اکثر و بیشتر کتابیں عقائد و نظریات شریعت مصطفویہ سے متصادم ہیں کتابوں سے صلح کلیت کا درس جھلک رہا ہے دوسری کتابوں کو تو رہنے دیجئے آنجناب کی ایک ہی کتاب فرقہ پرستی کا خاتمہ کیونکر ممکن ہے کو ہی لیجئے اس میں کفری عقائد و نظریات بھری ہوئی ہیں

🚨ــــــــــــــــــ✿🌊✿ـــــــــــــــــــ🚨

🌊4🌊پندرہویں صدی کے تمام علماء کرام کے کارنامے نظروں کے سامنے بلکہ مع شی زائد اور آنجناب کے کارنامے اب تک منظر عام پر نہیں آ سکے مگر جو آسکے ہیں انھیں سے مقابلہ کیجئے تو ظاہر ہو جائے گا کہ آنجناب کے کارنامے پوری صدی کے تمام علماء کرام کے کارناموں کے سامنے ہیچ بلکہ ان کے قدموں کی دھول کی برابری نہیں کرسکتے آنجناب کے رسائل اور کتابوں کا مطالعہ کریں تو آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ آنجناب نے ایک نہیں بلکہ سیکڑوں بدعات و گمراہیات اور بری نظریات کو زندہ فرمایا اس کی فہرست اتنی طویل ہے کہ ان سب خرافات و بدعات کو ذکر کرنے کے لئے ایک ضخیم کتاب چاہئے جس کی مجھے فرصت نہیں احیائے سنت کے لیے اماتت بدعت لازم ہے جو جناب مسٹر طاہر الپادری میں موجود نہیں بلکہ مسٹر طاہر القادری میں بدعت کی جو دو قسمیں ہیں اعتقادی اور عملی یہ دونوں ضرور پائی جاتی ہیں مثلا انگریزوں کی شہ پر انگریزوں سے وظیفہ لے لے کر ایک دو نہیں دسیوں اعتقادی بدعت کے حامل بد مذہب پیدا ہوئے اور ہو رہے ہیں مثلا وہابی دیوبندی تبلیغی غیر مقلد نیچری قادیانی وغیرہ ان سب کا رد کرنا تو درکنار آنجناب انہیں کے گنگا رہے ہیں اور پیروی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جیسا کہ آنجناب کی اکثر و بیشتر کتابوں اور تقریروں سے پتہ چلتا ہے جیساکہ آنجناب کا کہنا ہے کہ👇👇

🚨ــــــــــــــــــ✿🌊✿ـــــــــــــــــــ🚨

🔰 آج دنیا میں بنام مسلم جتنے مسلک اور فرقے پائے جاتے ہیں خواہ وہ وہابی دیوبندی اور رافضی کی شکل میں ہو یا خارجی اور نیچری اور قادیانی کی صورت میں ہوں سب کے سب بنیادی عقائد میں ایک ہیں ان تمام فرقوں میں اور اہل سنت والجماعت میں عقائد کے اعتبار سے کوئی فرق نہیں ہے اور جو اختلافات ہیں بھی تو وہ صرف فروعی اور جزئی ہیں لہذا عقائد کو نشانہ بنا کر کسی فرقہ کی تذلیل و تحقیر تو کیا اس کی تنقید و تفسیق بھی درست نہیں ہے چنانچہ آنجناب لکھتے ہیں بحمد للہ مسلمانوں کے تمام مسالک اور مکاتب فکر میں عقائد کے بارے میں کوئی بنیادی اختلاف موجود نہیں ہے البتہ فروعی اختلافات صرف جزئیات اور تفصیلات کی حد تک ہیں جن کی نوعیت تعبیری اور تشریحی ہے اس لیے تبلیغی امور میں بنیادی عقائد کے دائرہ کو چھوڑ کر محض فروعات و جزئیات میں الجھ جانا اور ان کی بنیاد پر دوسرے مسلک کو تنقید و تفسیق کا نشانہ بنانا دانشمندی اور قرین انصاف نہیں 👇👇

📓👈فرقہ پرستی کا خاتمہ کیوں کر ممکن ہو صفحہ نمبر 65

🔰ہمارے ادارے منہاج القرآن میں جماعت اسلامی کے لوگ بھی رکن بن سکتے ہیں اہل حدیث شیعہ دیوبندی بھی منہاج القرآن کے رکن ہیں👇👇

📗👈 انٹرویو روزنامہ جنگ 27 فروری 1987

🔰میں جماعت اسلامی سمیت کسی بھی مذہبی جماعت کو نااہل قرار نہیں دیتا بے شک مولانا مودودی نے بہت کام کیا 👇👇

📙👈انٹرویو جنگ میگزین 27 فروری 1987
وغیرہ

🔰اور بدعت کی دوسری قسم عملی میں داڑھی منڈانا یا کترنا اسلامی وضع چھوڑ کر انگریزوں کی وضع اختیار کرنا وغیرہ وغیرہ سیکڑوں بدعات کی تردید فرمانے کے بجا ئے اور کروڑوں بندگان خدا کو سنت کا پابند اور بدعات سے مجتنب فرمانے کے بجا ئے آنجناب خود ان سب عملی بدعات میں اول نظر آتے ہیں

🚨ــــــــــــــــــ✿🌊✿ـــــــــــــــــــ🚨

🌊5🌊احیائے دین اور اماتت بدعت کے لیے اپنے صرفہ سے کتابیں چھپوانا کتابوں کو تحریر فرمانا مدارس قائم کرنا اس مشن کو چلانے والے علماء پیدا کرنا خود درس دے کر دیندار مخلص علماء کو پیدا کرنا بڑے بڑے اجلاس کرنا علماء کو بلا بلا کر بدمذہبوں کے مقابلے اور ان کے خلاف تقریر کرانا خود تقریر کرنا اندرونی دشمنان اسلام کا مقابلہ کرنا اور بیرونی دشمنان اسلام کا مقابلہ کرنا👇👇

🔭 اب نظر ڈالیے جناب کی کارکردگی پر آنجناب نے کتابیں چھپوائیں اور تحریر بھی فرمائی لیکن ان کتابوں سے دین اسلام کو تقویت پہنچنے کے بجائے نقصان پہنچا آنجناب نے مدارس قائم کئے اور اس مشن کو چلانے والے علماء پیدا کیے لیکن ان مدارس اور علماء سے دین اسلام کو تقویت نہیں ہزیمت ملی خود درس دے کر دیندار مخلص علماء پیدا کرنا تو درکنار خود ہی دیندار اور مخلص عالم دین نہیں ہیں تو دوسروں کو کیسے مخلص بنائیں بڑے بڑے اجلاس کرنا علماء کو بلا کر بدمذہبوں سے مقابلہ کرانا آنجناب بڑے بڑے اجلاس کرائیں لیکن ان اجلاس میں علماء کرام کے بجائے ہندو پنڈت راہب بدھسٹ پجاری وہابی دیوبندی نیچری قادیانی وغیرہ کو مدعو کیا ان سے مقابلہ کرنے کے بجائے ان سے دوستی کا ہاتھ دراز کیا

🕹حاصل کلام یہ نکلا کہ علمائے سلف و خلف نے مجدد ہونے کی جو علامتیں اور لوازم لکھی ہیں وہ سب آنجناب مسٹر طاہر الپادری میں موجود نہیں ہیں مسٹر طاہر الپادری مجدد تو درکنار مسلمان کہنے کے لائق نہیں ہے آنجناب اپنے اقوال و افعال کی بنا پر اسلام سے خارج اور کافر بے دین ہے اسی وجہ سے ہندو پاک اور سندھ کے بے شمار جید علماء اہل سنت نے کفر کا فتوی صادر فرمایا

🚨ــــــــــــــــــ✿🌊✿ـــــــــــــــــــ🚨

🌈3🌈اور جو لوگ طاہر الپادری کو مجدد مانتے ہیں اور اس کے پروگرام میں شرکت کرتے ہیں ان حضرات کے متعلق حکم یہ ہے کہ اگر وہ لوگ طاہرالپادری کے کفریہ عقائد سے مطلع (باخبر) ہیں یا نہیں ہیں اگر مطلع (باخبر) ہیں تو ان کا حکم وہی ہے جو طاہر الپادری کا حکم ہے اور اگر ان کو اطلاع نہیں ہے تو اس صورت میں ان پر یہ حکم نہیں ہے البتہ ان حضرات سے ادبا گذارش یہ ہے کہ وہ طاہرالپادری کی حقیقت کو جانے اس کے عقائد و نظریات کو جانیں اور اس کو مجدد ماننے اور اس کی مجلس میں شرکت کرنے سے پرہیز کریں اسی میں دنیا و آخرت کی بھلائی ہے

🚨ــــــــــــــــــ✿🌊✿ـــــــــــــــــــ🚨

🕹حاصل کلام یہ ہے کہ طاہر الپادری مجدد بلکہ مسلمان کہنے کے لائق نہیں کیونکہ طاہر الپادری اپنے اقوال و افعال کی بناء پر اسلام سے خارج اور کافر بے دین ہے

دراصل تقریر یا کسی فن میں مہارت حاصل کر لینا یا صرف کسی مشہور سلسلے میں داخل ہوجانا کسی کے مومن ہونے کی دلیل نہیں ہے بلکہ اس کے لیے عقائد کا صحیح ہونا ضروری ہے آدمی لاکھ عبادت کرے کتنی ہی اچھی تقریر کرے لیکن اگر اس کے ایمان میں کمی ہے یا اس کے عقیدہ میں خرابی ہے تو اس کی ساری محنت بےکار ہے اور ایسے شخص کا ٹھکانہ جہنم ہے 👇👇

📚قرآن ارشاد فرماتا ہے عاملۃ ناصبۃ تصلی نارا حامیۃ یعنی عمل کریں مشقت جھیلیں اور بدلہ یہ ہوگا کہ بھڑکتی آگ میں جائیں گے

🎭 طاہرالقادری کے دو روپ ہیں ایک یہ کہ علم غیب حاضر و ناظر میلاد صلاۃ و سلام و غیرہ کے بارے میں اہل سنت کے عقیدوں کے مطابق جوشیلی تقریر کرکے یہ تاثر دیتا ہے کہ میں پکا سنی صحیح العقیدہ اور اہلسنت کا سچا مبلغ ہوں

🎭 اور دوسرا روپ یہ کہ وہابی دیوبندی شیعہ اور رافضی وغیرہ گمراہ فرقوں کے کفریات اور گستاخیوں کو جاننے کے بعد بھی ان کو کافر نہیں مانتا بلکہ مسلمان سمجھتا ہے اس طرح اب اس کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے لہذا مسلمانوں پر لازم ہے کہ ایسے گمراہ شخص سے دور رہیں اور اس کی تقریر کو ہرگز نہ سنیں

🚨ــــــــــــــــــ✿🌊✿ـــــــــــــــــــ🚨

📚اللہ تعالی فرماتا ہے و اما ینسینک الشیطان فلا تقعد بعد الذکری مع القوم الظالمین یعنی اور اگر تجھے شیطان بھلا دے تو یاد آنے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ

📚حدیث پاک میں ہے انظرو اعمن تاخذون دینکم یعنی جس سے اپنے دین کا علم حاصل کرو اسے دیکھ لو کہ گمراہ بدمذہب تو نہیں

📚اعلی حضرت امام احمدرضا خان فاضل بریلوی رضی اللہ تعالی عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ👇👇

🕹وہابی دیوبندی مولویوں سے یا کسی بھی بے دین سے علم دین سیکھنا اور ان کو اپنا استاد بنانا ہرگز جائز نہیں ہے اسی طرح ان سے دینی مسئلہ پوچھنا بھی ناجائز و حرام ہے 👇👇

🔮فتاویٰ رضویہ ج3ص246ص247 🔮

🔮فتاویٰ رضویہ جلد 5 ص 333 🔮

🔮فتاویٰ امجدیہ جلد 3 ص 251🔮

👈 اللہ تعالی مسلمانوں کو طاہر قادری کے مکر و فریب اور اس کے فتنے سے محفوظ رکھے آمین

📿حضور مفتی اعظم ہند حضرت علامہ مولانا الشاہ محمد مصطفی رضاخان رضی اللہ تعالی عنہ تحریر فرماتے ہیں 👇
🚨ــــــــــــــــــ✿🌊✿ـــــــــــــــــــ🚨
دشمن جاں سےکہیں بدتر ہے دشمن دینکا
🔮🔮🔮📿🔮🔮🔮
انکے دشمن سے کبھی انکا گد املتا نہیں
🚨ــــــــــــــــــ✿🌊✿ـــــــــــــــــــ🚨
اللہ تبارک وتعالی ہم تمامی حضرات کو اہلسنت والجماعت المعروف مسلک اعلی حضرت پر قائم و دائم رکھے آمین بجاہ النبی الکریم و آلہ الطیبین الطاھریین وابنہ الغوث الاعظم الجیلانی ومعین الدین حسن السنجری والاجمیری وعبدہ الامام احمد رضا البریلوی وسیدنا اختر رضا صلی اللہ علیہ و سلم ورضوان اللہ علیہم اجمعین
🚨ــــــــــــــــــ✿🌊✿ـــــــــــــــــــ🚨

*(🌺واللہ اعلم بالصواب🌺)*

🚨ــــــــــــــــــ✿🌊✿ـــــــــــــــــــ🚨

*✍ کتبہ: ابو محمد بدرالکمال رضا، جلال الدین احمد امجدی رضوی نائےگائوں ضلع ناندیڑ مہاراشٹرا مدرس جامعہ قادریہ رضویہ ردرور منڈل ضلع نظام آباد تلنگانہ الھند ـ*
*(بتاریخ ۱۵/ اپریل بروز پیر ۲۰۱۹/ عیسوی)*
*( موبائل نمبر 📞8390418344📱)*

Share and Enjoy !

Shares
Scroll to Top