عورت اگر کورٹ سے طلاق حاصل کرے تو طلاق واقع ہوگی یا نہیں؟
مسئلہ: از منشی محب الحسن صدیقی نواب جوت پوسٹ چمروپور۔ گونڈہ
شوہر نے اپنی بیوی کو طلاق نہیں دی ہے اس نے گونڈہ کورٹ سے طلاق حاصل کی ہے تو اس عورت کو دوسرا نکاح کرنا جائز ہے یا نہیں؟
الجواب: کورٹ کی طلاق سے عورت کو دوسرا نکاح کرنا حرام‘ اشد حرام ہے ہرگز جائز نہیں کہ طلاق دینے کا اختیار شوہر کو ہے نہ کہ کورٹ کو۔ حدیث شریف میں ہے:
الطلاق لمن اخذبالساق۔ وھو تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ: جلال الدین احمد الامجدی
۲۰؍ جمادی الاخری ۱۴۰۱ھ
(فتاوی فیض الرسول،ج:۲،ص:۱۲۶)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند