عورت حالت نفاس میں کنویں میں گر کر مر گئی تو کنویں کے بارے میں کیا حکم ہے؟سوتے والا کنواں کیسے پاک کیا جائے؟

عورت حالت نفاس میں کنویں میں گر کر مر گئی تو کنویں کے بارے میں کیا حکم ہے؟
سوتے والا کنواں کیسے پاک کیا جائے؟

مسئلہ: مسئولہ شاہ محمد۔ گورا۔ پوسٹ بکھرا بازار بستی۔
ایک عورت حالت نفاس میں کنویں میں گر کر مر گئی گرنے کے بعد نکال دی گئی ایسی صورت میں کنویں کا پانی کس مقدار میں نکالا جائے جس سے کنواں پاک ہو جائے اور کنویں کا پانی بوجہ سوتا ہونے یک دم نکالنا دشوار ہے تو کس طریقے سے نکالا جائے؟

الجواب: صورت مسئولہ میں کل پانی نکالا جائے اور اس قسم کے کنویں سے پانی نکالنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس پانی کی گہرائی کسی لکڑی یا رسی سے صحیح طور پر ناپ لی جائے چند آدمی بہت پھرتی سے سو ڈول نکال ڈالیں پھر پانی ناپیں جتنا کم ہو اسی حساب سے پانی نکالیں کنوا ں پاک ہو جائے گا۔
وھو اعلم۔

کتبہ: بدر الدین احمد
۶؍ رجب ۱۳۷۶ھ
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۱۷۰)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند

Share and Enjoy !

Shares
Scroll to Top