غنیتہ الطالبین میں بہتّر گمراہ فرقوں میں قادیانی اور وہابی وغیرہ کا نام کیوں نہیں؟

غنیتہ الطالبین میں بہتّر گمراہ فرقوں میں قادیانی اور وہابی وغیرہ کا نام کیوں نہیں؟

مسئلہ:
از رعب علی القادری۔ پیر ولی بازار۔ ضلع گورکھپور
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میری امت تہتر فرقوں میں بٹ جائے گی۔ ان میں سے ایک فرقہ ناجی ہو گا باقی سب ناری‘ اور غنیتہ الطالبین میں ان بہتّر گمراہ فرقوں کا ذکر ہے لیکن اس میں قادیانی اور وہابی وغیرہ کا کہیں نام نہیں جس سے زید یہ نتیجہ نکالتا ہے کہ زمانۂ موجود کے تمام فرقے فرضی ہیں۔ گمراہ نہیں تو اس کا کیا جواب ہے؟
الجواب:
حضور سیّد عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد حق ہے‘ اور غنیۃ الطالبین میں بہتر گمراہ فرقوں کا جو ذکر کیا گیا ہے وہ بھی صحیح ہے لیکن زید کا اس سے نتیجہ مذکور نکالنا گمراہی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ زماۂ موجودہ کے تمام گمراہ فرقے قادیانی، چکڑالوی اور وہابی وغیرہ ہر ایک ان بہتر فرقوں میں سے کسی ایک کی شاخ ہیں اور تہتر اصل ہیں بلکہ قیامت تک جتنے گمراہ فرقے پیدا ہوں گے سب کے سب انہی اصلوں کی شاخ اور فرع ہوں گے۔
وھو سبحانہ وتعالٰی اعلم۔

کتبہ:
جلال الدین احمد امجدی
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۴۹)
ناشر:
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند

Share and Enjoy !

Shares
Scroll to Top