فلم دیکھنے والے کی امامت کیسی؟
مسئلہ: از معشوق علی ساکن دسیا پوسٹ چیتا بازار ضلع بستی
زید پڑھا لکھا ہوشیار ہے‘ اور مدرس کی حیثیت سے علم دین کی تعلیم بھی دیتا ہے‘ اور اس نے ایک مرتبہ فلم دیکھی اور دوسرے مرتبہ پھر دیکھنے کے لئے گیا مگر اس مرتبہ ٹکٹ نہ پانے کی وجہ سے مایوس ہو کر واپس چلا آیا‘ اور وہی امامت بھی کرتا ہے۔ آیا اس کے پیچھے نماز ہو گی یا نہیں؟
الجواب: ایسا شخص فاسق معلن ہے اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہو گی۔ لہٰذا فلم دیکھنے کے بعد جتنی نمازیں اس کے پیچھے پڑھی گئیں ہیں ان کو دوبارہ پڑھیں‘ اور آئندہ تاوقتیکہ وہ توبہ نہ کرے اس کے پیچھے نماز نہ پڑھیں۔ وھو تعالٰی وسبحانہ اعلم بالصواب۔
کتبہ: جلال الدین احمد الامجدیؔ
۲۷؍ ذی الحجہ ۱۴۰۲ھ
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۳۲۶)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند