مقتدی امام کی چوتھی رکعت میں شامل ہوا تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد اپنی ایک رکعت پڑھ کر التحیات پڑھے یا دو رکعت پڑھنے کے بعد التحیات پڑھے؟
مسئلہ: از قاری شمس الدین محلہ دمدمہ کالپی شریف (جالون)
مقتدی امام کی چوتھی رکعت میں شامل ہوا تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد اپنی ایک رکعت پڑھ کر التحیات پڑھے یا دو رکعت پڑھنے کے بعد التحیات پڑھے؟ بینوا توجروا۔
الجواب: اللھم ھدایۃ الحق والصواب۔ حکم یہ ہے کہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد اپنی ایک ہی رکعت پڑھ کر قعدۂ اولیٰ کرے۔ پھر دوسری بلاقعدہ پڑھ کر تیسری پر قعدہ اخیرہ کرے۔ درمختار میں ہے:
: یقضی اوّل صلاۃ فی حق قرائۃ وآخرھا فی حق تشھدہ فمدرک رکعۃ من غیر فجریاتی برکعتین بفاتحۃ وسورۃ وتشھد بینھما وبرابعۃ الرباعی بفاتحۃ فقط ولایقعد قبلھا۔ ا ھ وھو تعالٰی ورسولہُ الاعلٰی اعلم۔
کتبہ: جلال الدین احمد الامجدیؔ
۱۷؍ شوال ۱۳۹۴ھ
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۳۴۸)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند