میں اللہ سے بھی بڑھ کر ہوں کہنے والے کے متعلق کیا حکم ہے؟

میں اللہ سے بھی بڑھ کر ہوں کہنے والے کے متعلق کیا حکم ہے؟

مسئلہ: از فجر محمد موضع جھانگی ڈیہہ پوسٹ شیوپورہ بازار ضلع گونڈہ
بکر نے اپنی عورت سے کہا نما ز پڑھ۔ عورت نے کہا: کیا تم اللہ ہو؟ بکر نے کہا: ہاں! میں اللہ سے بھی بڑھ کر ہوں تو بکر کے لئے کیا حکم ہے؟
الجواب: بکر اپنے قول کے سبب کہ میں اللہ سے بھی بڑھ کر ہوں کافر ہو گیا اس کی بیوی اس کے نکاح سے نکل گئی۔ اس پر توبہ و تجدید ایمان فرض ہے‘ اور بیوی کو رکھنا چاہے تو اس سے دوبارہ نکاح پڑھانا ضروری ہے۔ بکر توبہ تجدید ایمان نہ کرے یا بیوی کو بغیر نکاح رکھے تو سب مسلمان اس کا بائیکاٹ کریں۔
وھو تعالٰی و سبحانہ اعلم بالصواب۔

کتبہ: جلال الدین احمد الامجدی
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۱۲۵)
ناشر:
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند

Share and Enjoy !

Shares
Scroll to Top