نابالغ اپنے باپ سے اجازت لے کر طلاق دے تو واقع ہوگی یا نہیںنابالغ اپنے باپ سے اجازت لئے بغیر اپنی بیوی کو طلاق دے تو یہ طلاق واقع ہوئی یا نہیں؟

نابالغ اپنے باپ سے اجازت لے کر طلاق دے تو واقع ہوگی یا نہیں
نابالغ اپنے باپ سے اجازت لئے بغیر اپنی بیوی کو طلاق دے تو یہ طلاق واقع ہوئی یا نہیں؟


مسئلہ: از رجب قاسم پپرا اسمٰعیل پوسٹ فتح پور ضلع گونڈہ
زید جو کہ نابالغ ہے نے اپنے باپ سے اجازت لئے بغیر اپنی بیوی ہندہ کو طلاق دے دی تو یہ طلاق واقع ہوئی یا نہیں؟

الجواب: جبکہ زید نابالغ ہے تو اس کی بیوی ہندہ پر طلاق نہیں واقع ہوئی اور اپنے باپ سے اجازت لے کر دیتا تب بھی واقع نہ ہوتی اس لئے کہ نابالغ کی طلاق شرعاً صحیح نہیں ہوتی۔ فتاویٰ عالمگیری جلد اوّل مطبوعہ مصر ص ۳۳ میں فتح القدیر سے ہے:
لایقع طلاق الصبی وان کان یعقل* ا ھ۔
واللّٰہ تعالٰی اعلم۔

کتبہ: جلال الدین احمد الامجدی
۳۰ محرم الحرام ۱۳۸۹ھ؁
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۱۰۶)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند

Share and Enjoy !

Shares
Scroll to Top