کیا حضور نبی اکرم سیّد عالم جناب محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم مبارک کا سایہ نہیں پڑتا تھا؟

کیا حضور نبی اکرم سیّد عالم جناب محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم مبارک کا سایہ نہیں پڑتا تھا؟

مسئلہ:
از رفاقت خاں مؤذن جامع مسجد شاہ آباد ہردوئی
حضور نبی اکرم سیّد عالم جناب محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم مبارک کا سایہ نہیں پڑتا تھا یہ روایت صحیح ہے یا اس میں علمائے کرام کا اختلاف ہے اس کے بارے میں اہل سنت والجماعت نے کوئی کتاب تصنیف کی ہو تو تحریر فرمائیں۔
الجواب: بعون الملک العزیز الغفار الوہاب
بے شک حضور پرنور سرکار اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم اقدس کا سایہ نہیں پڑتا تھا
جیسا کہ حدیث شریف میں ہے:
لم یکن لہ ظل لا فی الشمس ولافی القمر
یعنی سورج اور چاند کی روشنی میں حضور کا سایہ نہیں پڑتا تھا
لیکن بعض لوگوں کا اس مسئلہ میں ضرور اختلاف ہے لیکن سایہ نہ ہونے کے دلائل قوی ہیں اس مسئلہ میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رضی اللہ عنہ کا رسالہ ھدی الحبران فی نفی الفئی عن سیّد الاکوان اور علامہ ارشد القادری دام فیوضہم الجاری نے ’’جسم بے سایہ‘‘ تحریر فرمایا ہے۔
وھو تعالٰی اعلم بالصواب۔

کتبہ:
جلال الدین احمد الامجدی
۱۳؍ محرم الحرام ۱۴۰۰ھ
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۲۷)
ناشر:
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند

Share and Enjoy !

Shares
Scroll to Top