کیا معراج کی رات حضور صلی اللہ علیہ وسلم حضرت غوث پاک رضی اللہ تعالیٰ عہ کے کندھے پر قدم رکھ کر براق پر سوار ہوئے؟

کیا معراج کی رات حضور صلی اللہ علیہ وسلم حضرت غوث پاک رضی اللہ تعالیٰ عہ کے کندھے پر قدم رکھ کر براق پر سوار ہوئے؟

مسئلہ: از غفران احمد موہناپور ڈھالا آرامشین۔ پورند پور ضلع گورکھپور
معراج کی رات حضور صلی اللہ علیہ وسلم حضرت غوث پاک رضی اللہ تعالیٰ عہ کے کندھے پر قدم رکھ کر براق پر سوار ہوئے یہ واقعہ صحیح ہے کہ نہیں اگر صحیح ہے تو کتاب کا حوالہ تحریر کریں اور اگر صحیح نہیں ہے تو مولوی لوگ کیوں بیان کرتے ہیں؟
الجواب: فتاویٰ افریقہ میں ہے کہ تفریح الخاطر وغیرہ میں ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم شب معراج حضور غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے دوش مبارک پر پائے انور رکھ کر براق پر تشریف فرما ہوئے‘ اور بعض کے کلام میں ہے کہ عرش پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے تشریف لے جاتے وقت ایسا ہوا۔
وھو تعالٰی اعلم۔

کتبہ: جلال الدین احمد الامجدی
۱۶؍ ذی الحجہ ۱۴۰۰ھ
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۱۳۳/۱۳۲)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند

Share and Enjoy !

Shares
Scroll to Top