کیا نسبت سے شئ ممتاز ہوتی ہے؟

کیا نسبت سے شئ ممتاز ہوتی ہے؟

مسئلہ: از نور محمد انصاری بدول بازار ضلع بستی
زید نے دوران تقریر کہا کہ نسبت سے شیء ممتاز ہوا کرتی ہے۔ مثلاً عام کتوں کو لوگ مارتے رہتے ہیں لیکن جس کتے کے گلے میں پٹہ پڑا ہوا تھا سے یہ سمجھ کر نہیں مارتے کہ یہ کسی بڑے آدمی کا کتا ہو گا۔ یعنی وہ کتا مالک سے نسبت کے سبب اور کتوں سے ممتاز ہو گیا۔ بلاتمثیل امت محمدیہ کو سرکار اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے نسبت حاصل ہے کہ اس کے گلے میں حضور کی غلامی کا پٹہ پڑا ہوا ہے تو کیوں کر یہ قوم اور قوموں سے ممتاز نہ ہو۔ بکر کا یہ کہنا ہے کہ اس طرح بیان کرنا کفر ہے‘ تو اس کا قول صحیح ہے یا نہیں؟ اگر نہیں تو بکر کے لئے کیا حکم ہے؟
الجواب: بیان مذکور کفر نہیں ہے بکر کا قول غلط ہے اس پر اپنے قول سے رجوع اور توبہ و استغفار لازم ہے۔
ھٰذا ماظھر لی والعلم بالحق عنداللّٰہ تعالٰی ورسولہٗ جل جلالہ وصلی اللّٰہ علیہ وسلم۔

کتبہ: جلال الدین احمد الامجدی
۴؍ محرم الحرام ۱۴۰۳ھ؁
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۱۴۳)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند

Share and Enjoy !

Shares
Scroll to Top