اسرائیل کی قسمت میں شکست پر شکست

اسرائیل کی قسمت میں شکست پر شکست

اول(1)آج 03:دسمبر کو بھی فلسطین واسرائیل کے درمیان سخت معرکہ آرائی جاری ہے۔حماس کا پلہ بھاری ہے۔آج حماس نے تین اسرائیلی کمانڈر کو ہلاک کیا۔بہت سے اسرائیلی ٹینک تباہ کیے۔حماس کی طرف سےاسرائیلی شہروں پر بمباری جاری ہے۔اسرائیل کا آئرن ڈوم کام کرنا چھوڑ دیا ہے،بلکہ وہ اسرائیلی شہروں میں میزائل داغ رہا ہے۔
اج بھی بہت سے اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔مختلف رپورٹ میں مختلف تعداد بتائی جا رہی ہے۔خلاصہ یہ کہ پچاس سے زائد اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔
دوم(2)یہودیوں کے فضائی حملوں سے بہت سے عام فلسطینی شہری ہلاک ہوئے۔تعداد کی صحیح رپورٹ نہیں ہے۔ڈھائی سو سے زیادہ تعداد بتائی جاتی ہے۔
اسرائیلی فوج اعلان کرتی ہے کہ عام فلسطینی شہری فلاں مقام پر چلے جائیں۔وہاں بمباری نہیں ہوگی،پھر اسرائیلی طیاروں سے وہاں بھی بمباری کر دی جاتی ہے۔غزہ پٹی سے فلسطینیوں کی ہجرت کی خبر بھی آئی ہے۔
سوم(3) اسرائیل کے جاسوسی طیارے حماس کے سرنگوں کو تلاش کر رہے ہیں،تاکہ امریکہ کے دیئے ہوئے بنکر بسٹر بموں کے ذریعہ ان سرنگوں کو تباہ کر دیا جائے،لیکن امید ہے کہ سرنگوں کی تلاش سے قبل ہی اسرائیل شکست کھا کر غزہ پٹی سے بھاگ کھڑا ہو گا۔حماس کے حملے انتہائی خطرناک اور تیز ہو چکے ہیں۔یہودی فوج کو غزہ پٹی میں قدم جمانے کا موقع نہیں مل پا رہا ہے۔
اندازہ یہی ہے کہ سرنگوں کو کمال مہارت سے بنایا گیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس جاسوسی طیارے بھی ان سرنگوں کو تلاش کرنے میں ناکام ہیں جیسے اسرائیل کا آئرن ڈوم نظام ناکام اور پاگل ہو چکا ہے۔اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد جو سمندر کے اندر کی خبر بھی حاصل کر لیتی ہے،وہ اپنے پڑوسی علاقہ کی سرنگوں کا پتہ لگانے میں ناکام کیوں ہے؟
درحقیقت اسرائیل محض ڈینگ مارتا ہے کہ اس کی خفیہ ایجنسی بہت طاقتور ہے۔اس کی فوج بہت بہادر ہے۔اس کا آئرن ڈوم سسٹم بہت موثر ہے۔وغیرہ
حماس نے اسرائیل کو تاریخی شکست سے دو چار کر رکھا ہے۔یہ بات واضح ہے کہ دنیا چڑھتے سورج کو سلام کرتی ہے۔اگر حماس نے استقامت وشجاعت دکھائی تو ان شاء اللہ تعالی فلسطین ایک آزاد ملک بن جائے گا۔اسرائیلی فضائی حملوں سے فلسطینی عوام کثیر تعداد میں ہلاک ہو رہے ہیں۔اس کا ہمیں بہت افسوس ہے۔حماس کے پاس فضائی حملہ روکنے کا کوئی موثر ذریعہ نہیں،لیکن زمینی جنگ میں حماس دنیا کی سب سے طاقتور فوج ہے۔

طارق انور مصباحی
جاری کردہ:03:دسمبر 2023

Share and Enjoy !

Shares
Scroll to Top