امام کیسا ہونا چاہئے؟فجر کی نماز کے بعد لاؤڈ اسپیکر پر سلام پڑھنا کیسا ہے؟جیش محمد نام کے آگے صلی اللہ علیہ وسلم لکھنا کیسا ہے؟

امام کیسا ہونا چاہئے؟
فجر کی نماز کے بعد لاؤڈ اسپیکر پر سلام پڑھنا کیسا ہے؟
جیش محمد نام کے آگے صلی اللہ علیہ وسلم لکھنا کیسا ہے؟

مسئلہ: از جیش محمد، موضع پیری بزرگ پوسٹ بھدوکھر بازار ضلع بستی
اول(۱) امام کیسا ہونا چاہئے۔ خوبی بتلایئے؟
دوم(۲) فجر کی نماز ہونے کے بعد لوگ نماز ادا کرتے ہیں اسی حالت میں کچھ لوگ لاؤڈ اسپیکر پر سلام پڑھتے ہیں جس سے نماز میں خلل ہوتا ہے منع کرنے پر مانتے نہیں ہیں۔

الجواب: (۱) امام سنی صحیح العقیدہ ہو وہابی دیوبندی وغیرہ بدمذھب نہ ہو صحیح الطہارۃ یعنی وضو، غسل اور کپڑے وغیرہ کی طہارت رکھتا ہو، صحیح القرأت ہو مثلاً، ا، ع، ت، ط، س،ش،ص، ہ، ذ، ض اور ذ، ز، ض میں فرق کرتا ہوں، فاسق معلن نہ ہو اسی طرح اور امور جو منافی امامت ہیں ان سے پاک ہو۔
دوم(۲) جماعت واجب ہے لوگوں کو چاہئے کہ جماعت میں حاضر ہوں کہ بلاعذر شرعی جماعت کا ایک بار بھی ترک کرنا گناہ ہے اور ترک کی عادت کرنے والا فاسق مردود الشہادۃ ہے‘ اور اگر کوئی نماز پڑھ رہا ہے تو کوئی ایسا غیرضروری کام نہیں کرنا چاہئے کہ جس میں نماز میں خلل واقع ہو۔ وھو تعالٰی اعلم۔
انتباہ: آپ نے اپنے نام جیش محمد پر( ؐ) لکھا ہے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے اسم گرامی پر( ؐ) لکھنا حرام و ناجائز ہے‘ اور جیش محمد تو آپ کا نام ہے اس پر( ؐ) کا لکھنا کوئی معنی نہیں رکھتا بلکہ اگر جیش محمد پر درود کا اشارہ ہے تو یہ بھی ناجائز ہے وھو تعالٰی اعلم۔

کتبہ:جلال الدین احمد الامجدی
۱۱؍ صفر المظفر ۱۳۹۸ھ؁
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۲۶۸/۲۶۷)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند

Share and Enjoy !

Shares
Scroll to Top