اگر رکوع یا ایک سجدہ بھول گیا اور قعدہ میں یاد آئے تو کیا کریں؟
مسئلہ: از ارشاد حسین صدیقی بانی دارالعلوم امجدیہ کسان ٹولہ سنڈیلہ ضلع ہردوئی۔
اگر نماز میں قراء ت کرنے کے بعد سجدہ میں چلا گیا اور بھول کر رکوع چھوٹ گیا۔ یا کسی رکعت کا ایک سجدہ بھول گیا اور قعدۂ اخیرہ میں تشہد پڑھنے کے بعد یاد آیا تو وہ کیا کرے؟
الجواب: اگر رکوع بھول کر چھوٹ گیا اور قعدۂ اخیرہ میں یاد آیا تو اٹھ کر رکوع کرلے اور دونوں سجدے دوبارہ کرے پھر سجدۂ سہو کرنے کے بعد نماز پوری کرے اور اگر کوئی سجدۂ صلاتیہ بھول گیا اور قعدۂ اخیرہ میں بعد تشہد یاد آیا تو سجدۂ صلاتیہ کرنے کے بعد پھر تشہد پڑھ کر سجدۂ سہو کرے اور پھر تشہد پڑھ کر نماز مکمل کرے ردالمحتار جلد اوّل مطبوعہ ہند ص ۳۰۳ میں ہے:
یفترض ایقاعہ (ای القعود الاخیر) بعد جمیع الارکان حتی لوتذکر بعدہ سجدۃ صلبیۃ سجدھا واعاد القعود وسجد للسھوولورکوعا قضاہ مع مابعد من السجود ۔ واللّٰہ تعالٰی ورسولہُ الاعلٰی اعلم جل مجدہ وصلی اللّٰہ علیہ وسلم۔
کتبہ: جلال الدین احمد الامجدی
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۲۵۷)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند