اگر کسی نے کہا کہ تم کہو تو میں کل جا کر اپنی بیوی کو طلاق دے دوں تو اس جملہ سے طلاق واقع ہوئی یا نہیں؟
مسئلہ: از غلام حسین شاہ پور ضلع بستی
زید نے ہندہ سے کہا کہ اگر تم کہو تو میں کل جا کر اپنی بیوی کوطلاق دے دوں تو دریافت طلب یہ امر ہے کہ اس جملہ سے طلاق واقع ہوئی یا نہیں؟
الجواب: اللھم ھدایۃ الحق والصواب۔ صورت مسئولہ میں زید کے اس قول سے کہ اگر تم کہو تو میں کل جا کر اپنی بیوی کو طلاق دے دوں اس کی بیوی پر طلاق واقع نہیں ہوئی۔ وھو تعالیٰ اعلم۔
کتبہ: جلال الدین احمد الامجدی
۲۴؍ صفر المظفر ۱۳۷۷ھ
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۱۱۵)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند