ایک آنکھ والے حافظ کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟
مسئلہ: از مظفر علی کھورئی ضلع ساگر (ایم پی)
ایک آنکھ والا جو حافظ قرآن بھی ہے اس کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ جیسے ایک آنکھ والے بکرے کی قربانی درست نہیں اسی طرح ایک آنکھ والے کے پیچھے نماز بھی درست نہیں؟
الجواب: یک چشم اگر سنی صحیح العقیدہ، صحیح القرأت، مسائل نماز سے واقف اور پابند شرع ہے تو اس کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے‘ اور حافظ قرآن ہے تو بدرجہ اولیٰ جائز ہے۔ امام کو قربانی کے جانور پر قیاس کرنا صحیح نہیں ورنہ کسی کے پیچھے نماز درست نہ ہو گی اس لئے کہ کسی دوپایہ جانور کی قربانی درست نہیں: کما صرح فی الکتب الفقھۃ وھو تعالٰی اعلم۔
کتبہ: جلال الدین احمد امجدیؔ
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۳۱۶)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند