ایک معمہ کا جواب

ایک معمہ کا جواب
مسئله از: ہدایت رضا کرنا ٹک
حضرت علامہ مفتی محمد اختر حسین صاحب قادری
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بارگاہ عالی میں عرض ہے
کیا فرماتے ہیں علمائے دین متین کہ زید نے بکر سے کہا کہ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم معراج کو گئے ، ایک ایسی چیز لے گئے جو خدائے تعالیٰ کے پاس نہیں بکر نے پوچھا وہ کیا ہے زید نے کہا وہ جسم ہے کیوں کہ خدائے تعالیٰ ہر عیب سے پاک ہے۔ زید کا یہ کہنا درست ہے یا نہیں؟
باسمه تعالى و تقدس
الجواب بعون الملک الوهاب
اللہ جل مجدہ اور اس کے محبوب حضور خاتم النبیین سیدنا محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے متعلق چیستاں اور پہیلی کہنا خطرناک ہے، زید کو اس انداز میں گفتگو کرنے سے پر ہیز لازم ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
الجواب صحیح:
محمد قمر عالم قادری
كتبه :
محمد اختر حسین قادری ۱۴ محرم الحرام ۱۴۲۳
ناشر:
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند

Share and Enjoy !

Shares
Scroll to Top