ایک مولوی صاحب نے اپنی اہلیہ کا آپریشن کروایا تو ان کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
مسئلہ: از محمد صفی اللہ ابوالعلائی مقام و پوسٹ جیڈی سی کوٹلری ہزاری باغ۔
ایک مولوی صاحب نے اپنی اہلیہ کا آپریشن کروایا تو ان کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
الجواب: مولوی صاحب مذکور نے اگر ضبط تولید کا آپریشن کروایا اور اس کے بغیر چارۂ کار تھا تو وہ سخت گنہگار ہوئے۔ علانیہ توبہ و استغفار کے بعد مولوی مذکور کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے۔ وھو سبحانہ وتعالٰی اعلم بالصواب۔
کتبہ: جلال الدین احمد الامجدی
یکم جمادی الاخری ۱۴۰۲ھ
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۳۱۷)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند