جلال الدین اکبر بادشاہ مسلمان نہیں کافر تھا؟
JALALUDDEEN AKBAR BADSHAH MUSALMAN NAHIN KAFIR THA?
जलालुद्दीन अकबर बादशाह मुसलमान नहीं काफिर था?
مسئولہ:محمد سرمد پاشا ہاسپیٹ ، بلاری، کرناٹک ۔ ۱۸ /ذی الحجہ ۱۴۰۳ھ
مسئلہ:مغلیہ سلطنت کا مشہور بادشاہ جلال الدین اکبر کو دین الہی کے بانی ہونے کی وجہ سے حضرت شیخ احمد فاروقی سرہندی رضی اللہ تعالی عنہ نے شہنشاہ پر کفر کا فتویٰ دیا ہے، کیا یہ سچ ہے۔ کیا مغلیہ شہنشاہ اکبر شرعاً کافر ہے یا نہیں؟
الجواب :
اکبر بلا شبہہ کافر تھا۔ اس نے اسلام کے بالمقابل دین الہی اختراع کیا تھا جو کفریات و شرکیات کا مجموعہ تھا۔ حضرت شیخ سرہندی و دیگر اس وقت کے علما اس کے کفر کا فتویٰ دیا ہے ۔ میں نے اپنے بزرگوں سے سنا ہے کہ عالمگیر اورنگ زیب یہ کہا کرتے تھے کہ جد من اکبر اکبر نہ بود اکفر بود۔
واللہ تعالی اعلم۔
کتبہ:
شارح بخاری فقیہ اعظم ہند حضرت العلام مولانا مفتی محمد شریف الحق امجدی رحمۃ اللہ تبارک و تعالی علیہ
(فتاوی شارح بخاری،ج:۳،ص:۴۸۹،کتاب العقائد،شخصیات)
ناشر:
جلال الدین احمد امجدی رضوی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند 8390418344