جو اپنی توبہ پر قائم ہو اس کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟

جو اپنی توبہ پر قائم ہو اس کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟

مسئلہ: از محمد شوکت علی موضع پورینہ پوسٹ دیواکل پور ضلع بستی۔
زید سارنگی بجاتا اور گانا گاتا تھا کئی سالوں سے لیکن چند دنوں سے گانا اور سرنگی بجانا چھوڑ دیا ہے‘ اور توبہ کر لی ہے تو زید امامت کر سکتا ہے کہ نہیں؟
الجواب: جب کہ زید نے توبہ کر لی اور اپنی توبہ پر قائم ہے تو اس کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے بشرطیکہ اور کوئی وجہ مانع امامت نہ ہو۔ وھو تعالٰی اعلم

کتبہ: جلال الدین احمد الامجدی
۹؍ ربیع الاول ۱۳۹۸ھ؁
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۲۹۳)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند

Share and Enjoy !

Shares
Scroll to Top