حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے والدین کریمین کو حجتہ الوداع کے موقع پر صحابیت سے مشرف فرمانے کےلئے انہیں زندہ فرما کر کلمہ پڑھایا
مسئلہ: از محمد یعقوب خاں موضع پڑولی پوسٹ جھنگٹی ضلع گھورکھپور
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے والدین کریمین جب پہلے ہی سے مومن تھے تو بعد میں سرکار نے حجتہ الوداع کے موقع پر زندہ فرما کر کلمہ کیوں پڑھایا؟ بینوا
الجواب: بے شک حضور سیّد عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے ابوین کریمین پہلے ہی سے مسلمان تھے پر سرکار نے زندہ فرما کر اس لئے کلمہ پڑھایا تاکہ وہ لوگ بھی حضور کی صحابیت سے مشرف ہو جائیں۔
ھٰکذا قال الامام احمد رضا البریلوی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ۔ وھو تعالٰی اعلم
کتبہ: جلال الدین احمد الامجدی
یکم رجب المرجب ۱۳۹۹ھ
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۱۲۹)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند