غیرقاری کے پیچھے قاری کی نماز ہو گی یا نہیں؟

غیرقاری کے پیچھے قاری کی نماز ہو گی یا نہیں؟

مسئلہ: از سمیع اللہ موضع جلال ضلع فتح پور
غیرقاری کے پیچھے قاری کی نماز ہو گی یا نہیں؟

الجواب: جو مایجوز بہ الصلاۃ قرأت نہ کرتا ہو وہی عندالشرع غیرقاری اور امی ہے ایسے شخص کے پیچھے قاری یعنی مایجوزبہ الصلاۃ۔ قرأت کرنے والے کی نماز نہ ہو گی فتاویٰ عالمگیری جلد اوّل مطبوعہ مصر ص ۸۰ میں ہے:
لایصح اقتداء القاری بالامی۔ کذا فی فتاویٰ قاضی خاں۔ وھو تعالٰی اعلم

کتبہ: جلال الدین احمد الامجدیؔ
۲۱؍ جمادی الاخریٰ ۱۴۰۱ھ؁
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۳۲۵)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند

Scroll to Top