موبائل پر ارباب علم کا سیلفی لگا نا کیا صحیح ہے؟
_________”ہمارے تو سمجھ میں نہیں آتا ہے کہ لوگوں کا موبائل پر سیلفی بنا کر لگا نے میں کون سا فائدہ مضمر ہے ،
کیوں لگاتے ہیں اور کس کو اپنی تصویر دکھانا چاہتے ہیں ؟اور کیوں اپنے حسن وجمال کی نمائش کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں ،
“عوام لچھوں لفنگوں کو چھوڑ دیں کیونکہ وہ” ثواب “کی اہمیت وافادیت اور قدر وقیمت نہیں جانتے اور “گناہ “کے نقصانات کا صحیح طور پر ان کو پتہ نہیں ہے ،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن حیرت و افسوس ان لوگوں پر ہے جو جانتے ہیں ،،،
“اللہ ورسول کے احکام وفرامین پر ان کی نظر ہے_: کیا جائز ہے اور کیا ناجائز ہے یہ بھی معلوم ہے کس گناہ کی سزا کیا ہے یہ بھی جانتے ہیں،
اس کے باوجود خوب دھڑلے سے اپنی تصویریں شیئر کرتے ہیں ،
جبکہ فوٹو کھینچنا اور کھنچوانا کتنا بڑا گناہ ہے_! “حدیث پاک میں جس کے متعلق بڑی وعیدین وارد ہوئی ہیں ،
اس لئے ہمیں اس سےحتی الامکان بچنے کی کوشش کرنی چاہئے ،
ویسے تو”انبیاء وملائکہ کو چھوڑ کر کسی کو مبرا عن الخطا ء بھی نہیں کہا جاسکتا ہے کیونکہ بتقاضائے بشریت اچھے اچھوں سے خطا کا امکان ہے ،
لیکن ایک ہے غلطی سے _,غلطی کا صدور ہوجانا اور ایک یہ ہے کہ جان بوجھ کر گناہ کرنا تو جو لوگ سیلفی لےکر موبائل پر لگاتے ہیں وہ جان بوجھ کر لگا تے ہیں ایسے لوگوں کو ہوش کے ناخن لینا چاہئیے اور سوچنا چاہئے کہ جب ہم پڑھ لکھ کر ایسا کررہے ہیں تو پھر جاہل عوام کو کون روک پائے گا ،،
اس لئے ہمیں وہ کام کرنا چاہئے جو جائز ومباح ہو اور ناجائز و حرام کام
کی طرف ہمارا خیال بھی نہیں جانا چاہئے ،
بعض لوگ خوب بن سنور کر تصویریں موبائل پر اپلوڈ کرتے ہیں اور لائک وکمینٹ کے خواہاں رہتے ہیں اس سے کون سی ان کی ترقی ہوجاتی ہے ؟
پروردگار عالم جل جلالہ نے ویسے ہی تمام مخلوقات میں انسانوں کو خوبصورت بنایا ہے جو درج ذیل آیت کریمہ سے واضح اور ظاہر ہے اللہ تعالیٰ ” سورہ والتین”میں ارشاد فرماتا ہے _*”لقد خلقنا الانسان فی احسن تقویم _*
(پارہ ٣٠-سورہ والتین)
(_*ترجمہ _*)
بے شک ہم نے آدمی کو اچھی صورت پر بنایا)کنز الایمان)
اس لئے لوگوں کو یوں ہی اپنے حسن وجمال کا دیدار کرائیں لیکن فوٹو سے ضرور پرہیز کریں ،
کیوں کہ جو شخص گناہ کے کاموں سے دوری بنائے اور بچے گا فائدہ اسی کا ہے ،
اور جو شخص کسی کو گناہوں سے روکنے اور بچانے کی کوشش کرے وہ محسن ہے اس پر تنقید نہ کریں ،۔۔۔۔
=((_*”تحریر*))=
_*”محمد طاہرالقادری کلیم فیضی بستوی _*, سربراہ اعلیٰ مدرسہ انوار الاسلام قصبہ سکندرپور ضلع بستی یوپی ،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔