نابالغ ہونے کی حالت میں والدین کی دی ہوئی طلاق واقع ہو گی یا نہیں؟

نابالغ ہونے کی حالت میں والدین کی دی ہوئی طلاق واقع ہو گی یا نہیں؟

مسئلہ: از نظام الدین احمد خیاط موضع کندھئی بڑھرا پوسٹ پورندر پور ضلع گورکھپور
زید اور ہندہ کی شادی ہوئی ہے۔ ہندہ بالغہ ہے اور زید نابالغ ہے۔ زید کے والدین کہتے ہیں کہ ہم طلاق دے دیں گے۔ تو دریافت طلب امر یہ ہے کہ زید کے نابالغ ہونے کی حالت میں اس کے والدین کی دی ہوئی طلاق واقع ہو گی یا نہیں؟ بینوا توجروا۔

الجواب: نابالغ کی بیوی کو اس کے والدین کی دی ہوئی طلاق واقع نہ ہو گی اور خود نابالغ کی بھی طلاق واقع نہ ہو گی۔ بہار شریعت حصہ ہشم ص ۶ میں ہے: ’’نابالغ نہ خود طلاق دے سکتا ہے نہ اس کی طرف سے اس کا ولی‘‘ اور فتاویٰ عالمگیری جلد اوّل مصری ص ۳۳۰ میں ہے:
لایقع طلاق الصبی وان کا یعقل ھٰکذا فی فتح القدیر۔ وھو تعالٰی اعلم بالصواب۔

کتبہ: جلال الدین احمد الامجدی
۲۱؍ جمادی الاولیٰ ۱۴۰۱ھ؁
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۱۱۹)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند

Share and Enjoy !

Shares
Scroll to Top