ورلڈ کپ (WORLD CUP) ٹوئنٹی ٹوئنٹی (20 20) آئی پی ایل(I.P.L) وغیرہ پر سٹا لگانا کیسا؟ WORLD CUP,20/20,IPL WAGAIRAH PAR SATTA LAGAANA KAISA HAI? वर्ल्ड कप 20/20,आई पी एल वगैराह पर सट्टा लगाना कैसा है

ورلڈ کپ (WORLD CUP) ٹوئنٹی ٹوئنٹی (20 20) آئی پی ایل(I.P.L) وغیرہ پر سٹا لگانا کیسا؟

WORLD CUP,20/20,IPL WAGAIRAH PAR SATTA LAGAANA KAISA HAI?
वर्ल्ड कप 20/20,आई पी एल वगैराह पर सट्टा लगाना कैसा है

🏏ــــــــــــــــــ✿⚾️✿ـــــــــــــــــــ 🏏

📿السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ📿

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام مسئلہ ہٰذا میں کہ👇👇👇
موبائل میں ایک کرکیٹ(cricket )والا ایپ(APP) ہوتا ہے جس میں اکثر و بیشتر افراد پیسہ لگاتے ہیں اس طور پر کہ موبائل کمپنی کی طرف سے اس مذکورہ ایپ میں چند آپشن ہوتے ہیں فلاں ٹیم فلاں کھلاڑی وغیرہ پیسہ لگانے والے افراد کو جس ٹیم یا کھلاڑی پر بھروسہ ہوتا ہے کہ آج وہ کامیابی حاصل کریں گے تو کمپنی کی طرف سے دیئے گئے آپشن میں سے چن لیتے ہیں جیسے ہی ٹیم یا کھلاڑی کو چن لیا فورا ان کے اکاونٹ سے پیسہ کمپنی اپنے طرف ٹرانسفر(TRANSFER )کر لیتی ہے مثال کے طور پر ورلڈ کپ(WORLD CUP) ٹوئنٹی ٹوئنٹی(20 20) آئی پی ایل(I.P.L) وغیرہ لیکن فی الوقت آئی پی ایل (I.P.L)بڑے زور شور سے چل رہا ہے جس میں آٹھ ٹیمیں ہوتی ہیں ڈی سی(D.C) ایم آئی (M.I) سی ایس کے(C.S.K) یس آر سی (S.R.C) کے کے آر (K.K.R) آر آر (R.R) جو ایک دوسرے سے مقابلہ کرتی ہیں جو جیت حاصل کرتی ہے کامیاب ہو جاتی ہے جیسے آج کے کے آر (K.K.R)اور سی ایس کے (C.S.K) کا مقابلہ ہے تو پیسہ لگانے والے افراد مذکورہ ٹیم میں سے کسی ایک کو یا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں سے ایک کو چن لیتے ہیں نیز جیت حاصل کرنے کے بعد کمپنی کچھ اضافہ کرکے پیسہ واپس لوٹا دیتی ہے خلاصہ کلام یہ ہے کہ جو افراد پیسہ لگاتے ہیں اور جیت حاصل کرنے کے بعد کمپنی کی طرف سے جو اضافی پیسہ ملتا ہے اس کا لینا کیسا
🔮 قرآن و احادیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
🏏ــــــــــــــــــ✿⚾️✿ـــــــــــــــــــ 🏏
●سائل● محمد توفیق رضا جلگاؤں
*وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوہاب*
🏏ــــــــــــــــــ✿⚾️✿ـــــــــــــــــــ 🏏
📚✒ مذکورہ بالا صورت مستفسرہ میں جواب یہ ہے کہ 👇👇
🕹مذکورہ بالا مسئلے میں جو صورت بیان کی گئی ہے وہ سٹا بازی ہے اگر بنظر تحقیق دیکھا جائے تو سٹہ بازی بھی جوا اور ہار جیت کی ایک جدید صورت ہے اس سے جدا کوئی اور شے نہیں ہے کمپنی کی طرف سے آپشن کے جتنے بٹن کلک(CLICK) کئے گئے ہیں ان سب کے نمبرات محفوظ ہوتے ہیں جو ٹیم یا کھلاڑی کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جن افراد کی ٹیم یا کھلاڑی نے فتح حاصل کی ہے ان کو انعام دے دیا جاتا ہے اور باقی افراد انعام سے محروم رہ جاتے ہیں ظاہر ہے اس میں ایک کی جیت اور دوسرے لوگوں کی ہار ہوتی نیز خریدار میں سے کسی کو کچھ معلوم نہیں کہ کس کی ہار ہوگی اور کس کی جیت ہوگی یہی خاصہ قمار ہے یعنی جوا ہے

جیسا کہ امام احمد رضا فاضل بریلوی رضی اللہ تعالی عنہ تحریر فرماتے ہیں اور خاصہ قمار ہے کہ بائع مشتری کیلئے ایک آئندہ نامعلوم صورت میں کہ خدا جانے کس طرح واقع ہوگی ہار جیت بدلی گئی 👇👇
فتاویٰ رضویہ جلد 7 صفحہ 35
اور یہ بھی ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ جتنے خریدار ہوتے ہیں سب یہی چاہتے ہیں کہ ہماری جیت ہو کوئی فرد اپنی ہار کو مانتے ہوئے آپشن والا بٹن نہیں دباتا ہے یہی قمار کا اصلی اور وصفی معنیٰ ہے
میر سید شریف جرجانی فرماتے ہیں:
*القمار: هو أن يأخذ من صاحبه شيئًا فشيئًا في اللعب.*
ہر وہ کھیل جس میں یہ شرط ہو کہ ہارنے والے کی کوئی چیز جیتنے والے کو دی جائے گی، قمار (جوا) ہے۔
جرجانی، التعريفات، 1: 229،
عربی زبان کی ڈکشنری، المنجد فی اللغہ میں قمار کا معنیٰ یوں لکھا ہے کہ:
*القمار کل لعب یشترط فیہ ان یاخذ الغالب من المغلوب شئیا سواء کان بالورق او غیرہ :*
ہر وہ کھیل جس میں یہ شرط لگائی جائے کہ غالب (جیتنے والا) مغلوب (ہارنے والا) سے کوئی چیز لے گا‘ خواہ یہ ہار جیت پتوں کے ذریعے ہو یا کسی اور چیز کے ذریعے۔
المنجد، 637
اور شرعا بھی جوئے کی حقیقت یہی ہے
اور شامی میں ہے
القمار من القمر الذی یزید و ینقص و سمی القمار قمارا لان کل واحد من المقامرین ممن یجوز ان یذھب مالہ الی صاحبہ و یجوز ان یستفید مال صاحبہ
یعنی قمار کا لفظ قمر یعنی (چاند) سے بنا ہے جو گھٹتا بڑھتا رہتا ہے اسی طرح جوا کھیلنے والوں میں ہر آدمی کے ہر دم گھٹنے یا بڑھنے کا امکان رہتا ہے کہ اس کا مال اس کے مقابل کو مل جائے یا اس کا اس کی طرف چلا جائے

پس ہر وہ معاملہ جس میں ہار جیت ہو اور جتنے والے کو ہارنے والا تاوان ادا کرے قمار ہے اور ناجائز اور حرام ہے

اور تفسیر روح البیان میں ہے کہ
*وفی حکم ذالک فی جمیع انواء القمار من النرد والشطرنج وغیرھما حتی دخلوا فیہ لعب الصبیان بالجوز و الکعاب والقرعۃ من غیر القسمۃ و جمیع المخاطرۃ والرھان عن ابن سیرین کل شئی فیہ خطر فھو من المیسر
یعنی اسی حکم میں جوۓ کی تمام قسمیں شامل ہیں نرد شطرنج اور اس کے علاوہ یہاں تک کہ علماء نے اسی میں بچوں کا کھیل جو اخروٹ اور ہڈیوں سے کھیلتے ہیں داخل فرمایا اور بغیر تقسیم کی قرعہ اندازی الغرض ہر وہ چیز جس میں نفع و نقصان شرط میں داخل ہو یا رہن وغیرہ میں شرط لگائی اس میں داخل ہے
اسی وجہ سے ابن سیرین نے فرمایا کہ ہر وہ چیز جسمیں خطر ہو وہ جوا ہے

📿صاوی میں ہے
(قولہ القمار)من المقامرۃ و ھی المغالبتہ لان کلا یرید المغالبتہ لصاحبہ 👇👇

📖صاوی ص 263📖

📿العطایا النبویہ میں ہے
طمع کے جال میں لوگوں کو پھانسنا اور ایک امید موہوم پر پانسہ ڈالنا ہی قمار ہے

📖العطایا النبویہ جلد 7 ص 95📖

📿 شیخ زادہ علی البیضاوی میں تحریر فرماتے ہیں👇👇

لان المیسر یوجب دفع مال و اخذ مال

📖شیخ زادہ علی البیضاوی ص 525📖

📿مرقات میں خانیہ کے حوالے سے ہے
ان شرط البدل من الجانبین فھو حرام لانہ قمار 👇👇

📖مرقات جلد 3 صفحہ 466📖

📿در مختار میں ہے 👇

و حرم لو شرط فیھا من الجانبین لانہ یصیر قمارا

سٹہ بازی کی جو صورت مذکورہ بالا مسئلے میں بیان کی گئی بعینہ یہی صورت عرب میں دور جاہلیت میں رائج تھی جسے اہل عرب میسر کہا کرتے تھے اس لفظ کی وضاحت کرتے ہوئے صاحب لغت لکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔ المیسر جوا تیروں کا جوا ذبح شدہ جانور پر جوا کھیلا جائے زمانہ جاہلیت میں قاعدہ تھا کہ اونٹوں کو ذبح کرتے تھے اور 28 یا 10 حصے کرتے تھے اور پھر ان پر تیروں سے قرعہ ڈالتے تھے اور تیروں میں حصے والے بے حصے والے دونوں ہوتے تھے جس شخص کے نام حصہ والا تیر نکلتا تھا اتنا حصہ لے لیتا تھا اور جس شخص کے نام پر بے حصہ کا تیر نکلتا تھا وہ تاوان بھگتتا تھا 👇👇
📖المنجد📖

📿حضرت ملاجیون رضی اللہ تعالی عنہ اس کی تشریح کرتے ہوئے تفسیرات احمدیہ میں تحریر فرماتے ہیں
و اما المیسر قصتہ انہ کانت لھم عشرۃ اقداح سبلغۃ منھا علیھا خطوط و ھواالفذولہ منھم والتوام و لہ سھمان و الرقیب ولہ ثلثۃ اسھم الحلس ولہ اربعۃ والنافس و لہ خمسۃ الاخ 👇👇

📖تفسیرات احمدیہ 65📖

🏏ــــــــــــــــــ✿⚾️✿ـــــــــــــــــــ 🏏

👑اللہ تعالیٰ تعالی نے ایام جہالت میں رائج مذکورہ بالا میسر کی اس صورت کو حرام اور ممنوع قرار دے دیا ہے خود قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے👇👇

*يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنصَابُ وَالْأَزْلاَمُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ.*
یعنی اے ایمان والو! بیشک شراب اور جُوا اور (عبادت کے لئے) نصب کئے گئے بُت اور (قسمت معلوم کرنے کے لئے) فال کے تیر (سب) ناپاک شیطانی کام ہیں۔ سو تم ان سے (کلیتاً) پرہیز کرو تاکہ تم فلاح پا جاؤ۔👇👇

📖پارہ 7 سورة الْمَآئِدَة، : 90📖

اور دوسری جگہ ارشاد باری تعالیٰ ہے
*یسئلونک عن الخمر والمیسر قل فیھما اثم کبیر :یعنی اے محبوب آپ سے جوۓ اور شراب کے متعلق سوال کرتے ہیں آپ فرما دیجئے کہ ان میں بڑا گناہ ہے👇

📖سورہ بقرہ 219📖

🕹اسی آیت کریمہ یسئلونک عن الخمر والمیسر کے تحت حاشیئہ جلالین میں ہے
انہ کانت لھم عشرۃ اقداح ھی الازلام و الاقلام الفذ و التوأم و الرقیب الحلس والنافس و المسبل و المعلی الاخ 👇

📖حاشیئہ جلالین ص 33📖

جوئے کی حرمت و مضرت میں جہاں آیات وارد ہیں احادیث طیبہ میں بھی اس فعل بد سے بچنے کی تاکید فرمائی گئی ہے حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے نرد اور شطرنج کے بارے میں ارشاد فرمایا👇👇

(1)ایاکم وھاتین اللعبتین فانھما من میسر العجم یعنی تم ان دونوں کھیلوں سے بچنا کہ یہ دونوں عجمیوں کے جوئے ہیں

(2)عن ابن سیرین کل شئی فیہ خطر فھو من المیسر یعنی ہر وہ چیز جسمیں خطر ہو وہ جوا ہے

(یعنی ایسا معاملہ کہ نقصان یقینی ہو اور نفع خطرے میں ہو وہ جوا ہے)

(3)حضرت مجاہد اور عطا اور طاؤس رضی اللہ تعالی عنہم سے مروی ہے
کل شئی فیہ قمار فھو من المیسر حتی لعب الصبیان بالجوز و الکعاب یعنی ہر وہ چیز جس میں ہار ہو وہ جوا ہے یہاں تک کہ بچوں کا اخروٹ یا پانسے سے (ہار جیت کا )کھیل

(4)حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے
ان النرد و الشطرنج من لامیسر یعنی بیشک نرد (چوسر )اور شطرنج جوا ہے

📚شیخ زادہ حاشیہ بیضاوی ج1ص525

📿عالمگیری میں ہے👇

الشرنج فاللعب بہ حرام عندنا فان قامر بہ سقطت عدالتہ یعنی شطرنج کا کھیل حرام ہے اگر اس کے ساتھ ہار جیت پر مال کی شرط لگائی تو آدمی مرتکب حرام اور فاسق معلن ہوگیا

پس سٹابازی جوئی کا (عرفی) نام ہے یا جوئے کی ایک نو ایجاد قسم ہے جو بنص قرآنی و بتصریح حدیث و توضیح فقہاےکرام حرام و ناجائز ہے اور انسان کی بربادی اور بداخلاقی کا سرچشمہ ہے فاجتنبواہ لعلکم تفلحون

🏏ــــــــــــــــــ✿⚾️✿ـــــــــــــــــــ 🏏

اور حق یہ ہے کہ یہ تو خالص جوابازی کا معاہدہ ہے کمپنی کا ایپس بنانے اور خریدنے والوں کے مقاصد فاسدہ پر نظر ڈالیے تو واضح ہوگا کہ یہ لوگ حصول مال کی طمع اور امید موہوم پر آپشن والے بٹن کی خریداری کی شکل میں پانسہ ڈالتے ہیں اور اپنے اس کارکردگی کے ثبوت کے لئے آپشن والے بٹن کو اپنے پاس رکھتے ہیں تو یہ جوئے کا پانسہ ڈالنا ہوا اورجوابازی بلاشبہ حرام و گناہ ہے

📿قرآن حکیم میں اسے گندگی اور شیطانی کام قرار دیا گیا ہے 👇👇

📖رجس من عمل الشیطان📖

جوا آپشن والے بٹن کو خریداری کہنا اور جیتی ہوئی رقم کو انعام کے خوبصورت لفظ سے موسوم کرنا درحقیقت ابلیسِ لعین کی ایک چال اور شیطانی فریب ہے وہ مکار ناحق اور بری چیزوں کو مزین کرکے پیش کرتا ہے تاکہ خلق خدا اس کی نمائش کے جال میں پھنس کر گمراہ ہو

📿اللہ تعالی قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے وکذلک جعلنا لکل نبی عدوا شیاطین الانس والجن یوحی بعضہم الی بعض زخرف القول غرورا ولو شاء ربک ما فعلوہ فذرھم وما یفترون و لتضغی الیہ افئدۃ الذین لا یؤمنون بالاخرۃ ولیرضوہ و لیقترفوا ماھم مقترفون یعنی اسی طرح ہم نے ہر نبی کے لئے کچھ دشمن بنائے شیطان آدمی اور جن کہ ایک دوسرے کے دل میں جھوٹی بات ملمع کی ہوئی ڈالتے ہیں ایک تو فریب دینے کو (اور تیرا رب چاہتا تو وہ ایسا نہ کرتے تو تو چھوڑ دے انہیں اور ان کے باندھے جھوٹ کو) دوسرے اس لیے کہ اس باطل کی طرف ان کے دن جھک آئیں جنہیں آخرت پر ایمان نہیں اور اسے پسند کریں اور اس کے ذریعے سے کمالیں جو انہیں کمانا ہے( مثلا کوئی دنیا میں لاٹری ،جوا یا سٹہ بازی کے ذریعے ناجائز رقم کمائے اور آخرت میں وبال و عذاب) اور کوئی خسر الدنیا والآخرہ کہ روپیہ بھی گیا اور کچھ نہ ملا پھر آخرت میں دردناک سزا 👇👇

📖پارہ 8 سورہ انعام آیت 113📖

🔖شیطان کمپنی والوں کو یہ ترکیبیں سکھاتا ہے اور عوام الناس کے سامنے خوبصورت شکل میں پیش کرتا ہے تو دونوں اس کی پیروی کرتے اور حصول مال کے لالچ میں ایک گندے کام میں مبتلا ہوتے ہیں اسی طرح سب کے سب خدائے پاک کے نافرمان مستحق غضب جبار و عذاب نار ہوتے ہیں چونکہ لوگوں کو بے وقوف بنا کر ان کا مال لوٹنے کے لئے کمپنی والے ہی یہ جال پھیلا تے ہیں اس لیے ان پر اپنا گناہ الگ ہوگا اور ان کے شرکاء کا اور تمام دنیا داروں کا گناہ ان پر لدے گا سٹہ بازی کے ایپس (APPS) بنانے والی کمپنی کے ارکان ایجنٹ ممبران اگر مسلمان ہیں تو ان سب پر فرض ہے کہ جس سے جتنی رقم وصول کی ہے اسے وہ رقم واپس کریں بارگاہ الہی میں سچے دل سے علانیہ تائب ہوکر اصلاح حال کرے اور پھر کبھی اس لعنت کے قریب نہ جائے

🕹 خلاصہ کلام یہ ہے کہ قرآن و احادیث اور فقہاء کرام اور علماء عظام کے اقوال سے یہ ثابت ہو گیا کہ جوا حرام و ناجائز و گناہ ہےاور سٹا بازی جوئے کے اقسام میں سے ایک قسم ہے اسی بنا پر سٹہ بازی بھی حرام و ناجائز ہے اس میں پیسہ لگانا اور کمپنی کی طرف سے جو اضافی پیسہ ملتا ہے اس کا لینا ناجائز و حرام ہے نیز ایسے کمپنی کا ایپس ڈاؤنلوڈ کرنا یا اس کا ممبر بننا یا ایجنٹ وغیرہ ہونا ناجائز اور حرام ہے اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا ہے کہ مولا تعالی ہمیں ایسی خرافات سے کوسوں دور رکھے آمین

🏏ــــــــــــــــــ✿⚾️✿ـــــــــــــــــــ 🏏

اللہ تبارک وتعالی ہم تمامی حضرات کو اہلسنت والجماعت المعروف مسلک اعلی حضرت پر قائم و دائم رکھے آمین بجاہ النبی الکریم صلی اللہ تعالی علیہ و سلم
و آلہ الطیبین الطاھریین وابنہ الغوث الاعظم الجیلانی ومعین الدین حسن السنجری والاجمیری وعبدہ الامام احمد رضا البریلوی وسیدنا اختر رضا ورضوان اللہ علیہم اجمعین
🏏ــــــــــــــــــ✿⚾️✿ـــــــــــــــــــ 🏏

*(🌺واللہ اعلم بالصواب🌺)*

🏏ــــــــــــــــــ✿⚾️✿ـــــــــــــــــــ 🏏
*✍ کتبہ: ابو محمد بدرالکمال رضا، جلال الدین احمد امجدی رضوی نائےگائوں ضلع ناندیڑ مہاراشٹرا مدرس جامعہ قادریہ رضویہ ردرور منڈل ضلع نظام آباد تلنگانہ الھند ـ*
*(بتاریخ ۱۲/ مئی بروز اتوار ۲۰۱۹/ عیسوی)*
*( موبائل نمبر 📞8390418344📱)*
🏏ــــــــــــــــــ✿⚾️✿ـــــــــــــــــــ 🏏
الجواب صحيح والمجيب نجيح فقط محمد عطاء اللہ النعیمی خادم الحدیث والافتاء بجامعۃالنور جمعیت اشاعت اہلسنت (پاکستان) کراچی
🏏ــــــــــــــــــ✿⚾️✿ـــــــــــــــــــ 🏏

Share and Enjoy !

Shares
Scroll to Top