کالی چپل یا جوتا پہننا کیسا ہے؟

کالی چپل یا جوتا پہننا کیسا ہے؟
مسئله: ارشاد احمد موضع کبرا پوسٹ پچپوکھری بازار ضلع سنت کبیر نگر یوپی
کیا فرماتے ہیں علماے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ کیا کالے رنگ کی چپل یا جوتا پہننے سے مفلسی آتی ہے؟ اور اس سے متعلق کوئی حدیث شریف ہے؟
باسمه تعالى و تقدس”
الجواب بعون الملک الوهاب
فقیر کی نظر سے اب تک اس طرح کی کوئی حدیث نہیں گزری ہے البتہ نظام شریعت میں روح البیان کے حوالہ سے ہے: ”کالا جوتا پہننا نا پسندیدہ ہے جلیل القدر صحابی عبداللہ بن زبیر اور امام جلیل محمد بن کثیر رضی اللہ عنہا سیاہ جوتا پہننے سے منع فرماتے تھے اس لیے کہ اس سے افکار پیدا ہوتے ہیں۔
(نظام شریعت،ص:۳۵)
واللہ تعالیٰ اعلم وعلمه اتم واحكم.
الجواب صحیح:
محمد قمر عالم قادری
كتبه :
محمد اختر حسین قادری ۵ / رجب المرجب ۵۱۳۲۵
خادم افتا و درس دارالعلوم علیمیہ ، جمد اشاہی بستی
فتاوی علیمیہ،ج:۳،ص:۲۹۶
ناشر:
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند

Share and Enjoy !

Shares
Scroll to Top