کیا امام کو امامت کی نیت کرنا ضروری ہے؟

کیا امام کو امامت کی نیت کرنا ضروری ہے؟

مسئلہ: از چاند علی رضوی سنی نورانی مسجد سوریا نگر و کرولی بمبئی ۸۳
کیا امام کا مقتدیوں کی نماز صحیح ہونے کے لئے ان کی امامت کی نیت ضروری ہے؟
الجواب: مقتدیوں کی نماز صحیح ہونے کے لئے ان کی امامت کی نیت کرنا امام پر ضروری نہیں‘ اور اگر کرے تو جائز ہے کوئی حرج نہیں غنیہ ص ۲۴۸ میں ہے:
لایحتاج الامام فی صحۃ الاقتداء بہ الیٰ نیۃ الامامۃ الا فی حق النساء اھ تخلیصًا۔ وھو تعالٰی اعلم۔

کتبہ: جلال الدین احمد الامجدیؔ
۲۰؍ جمادی الاخری ۱۴۰۱ھ؁
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۳۱۷)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند

Share and Enjoy !

Shares
Scroll to Top