کیا داڑھی منڈا ان پڑھ کی امامت کر سکتا ہے؟
مسئلہ: از حاجی امداد بخش عبدالکریم محمد امین مرزا منڈی کالپی ضلع جالون
کیا ایسی حالت میں داڑھی منڈانے والا نماز پڑھ سکتا ہے جب کہ جماعت بھر میں کوئی شخص قرآن کریم نہیں پڑھا ہے صرف داڑھی منڈا قرآن بھی پڑھا ہوا ہے‘ اور پنج وقتی نماز میں ادا کرتا ہے؟
الجواب: بہار شریعت جلد شانزدہم ص ۱۹۷ میں ہے: داڑھی بڑھانا سنن انبیائے سابقین سے ہے۔ مونڈانا یا ایک مشت سے کم کرنا حرام ہے۔ لہٰذا داڑھی منڈانے والا نماز نہیں پڑھا سکتا۔ اگر کوئی دوسرا نماز پڑھانے والا نہ مل سکے تو سب لوگ تنہا تنہا پڑھیں فتاویٰ رضویہ جلد سوم ص ۲۵۳ میں ہے: ’’اگر علانیہ فسق و فجور کرتا ہے‘ اور دوسرا کوئی امامت کے قابل نہ مل سکے تو تنہا نماز پڑھیں:
فان تقدیم الفاسق اثم الصلٰوۃ خلفہ مکروھۃ تحریما والجماعۃ واجبۃ فھما فی درجۃ واحدۃ ودرء المفاسد اھم من جلب المصالح۔ ا ھ۔ وھو تعالٰی اعلم
کتبہ: جلال الدین احمد الامجدیؔ
۲۶؍ جمادی الاولیٰ ۱۳۹۹ھ
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۲۹۶)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند