کیا قبر میں سوال و جواب اور عذاب و ثواب مردہ کو زندہ کرنے کے بعد ہوگا

کیا قبر میں سوال و جواب اور عذاب و ثواب مردہ کو زندہ کرنے کے بعد ہوگا

مسئلہ:
از محمد رئیس القادری متعلم مدینتہ العلوم بلبھریادھانے پور ضلع گونڈہ
کیا قبر میں سوال و جواب اور عذاب و ثواب مردہ کو زندہ کرنے کے بعد کیا جاتا ہے؟
الجواب: قبر میں سوال و جواب اور عذاب و ثواب مردہ کو زندہ کرنے کے بعد کیا جاتا ہے یا کسی دوسرے طریقے سے۔ اس میں اختلاف ہے۔ لہٰذا اس کے بارے میں صرف اس قدر عقیدہ رکھنا کافی ہے کہ مرنے کے بعد بھی روح کا تعلق جسم کے ساتھ باقی رہتا ہے‘ اور خداتعالیٰ مردہ میں ایسی حالت پیدا کر دیتا ہے جس سے وہ دیکھتا سنتا اورباتیں کرتا ہے۔ سوال کا جواب دیتا اور عذاب و ثواب سے رنج و راحت پاتا ہے۔ حضرت صدر الشریعہ رحمۃ اللہ علیہ بہار شریعت حصہ اوّل ص ۲۵ میں تحریر فرماتے ہیں: مرنے کے بعد بھی روح کا تعلق بدن انسان کے ساتھ باقی رہتا ہے۔ اگرچہ روح بدن سے جدا ہو گئی۔ پھر چند سطر کے بعد اسی صفحہ پر تحریر فرماتے ہیں: مرنے کے بعد مسلمان کی روح حسب مرتبہ مختلف مقاموں میں رہتی ہے‘ مگر کہیں بھی ہو اپنے جسم سے اس کا تعلق بدستور رہتا ہے ا ھ ملخصًا۔
اور حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی بخاری رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں:
اگر ہمیں قدر بدانند کہ پروردگار تعالیٰ در مردہ حالتے پیدا کند کہ بداں چیزے ازالم وراحت دریابد در اعتقاد صحیح کفایت است واللہ تعالٰی اعلم بحقیقۃ الحال۔
(اشعۃ اللمعات ج ۱‘ ص ۱۱۴)
وھو سبحانہ وتعالٰی اعلم بالصواب۔

کتبہ: جلال الدین احمد الامجدی
۳؍ صفر المظفر ۱۴۰۳ھ
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۶۱)
ناشر:
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند

Share and Enjoy !

Shares

1 thought on “کیا قبر میں سوال و جواب اور عذاب و ثواب مردہ کو زندہ کرنے کے بعد ہوگا”

  1. چودھری عبدالغفار رضا قادری

    السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ
    حضرت گزارش یہ ہیکہ روح کا مقام انسان کے جسم میں کون سا ہے ۔

    ساءل : چودھری عبدالغفار رضا قادری
    ساکن مشیرآباد،حیدرآباد۔ الہند

Comments are closed.

Scroll to Top