کیا مشرکین کی بخشش تحت قدرت باری تعالی ہے؟
مسئلہ:
از محمد نعمان قادری دارالعلوم تدریس الاسلام بسڈیلہ ضلع بستی
مشرکین کی بخشش تحت قدرت باری تعالیٰ ہے یا نہیں؟
الجواب:
بیشک مغفرت مشرکین تحت قدرت باری تعالیٰ ہے۔
شرح مقاصد الطالبین فی علم اصول الدین میں ہے:
اتفقت الامۃ ان اللّٰہ تعالیٰ لایغفرعن الکفر قطعاً وان جازعقلا (بحوالہ سبحان السبوح ص ۸۲)
لیکن ان کی مغفرت کا وقوع محال ہے۔
لقولہ تعالٰی:
اِنَّ اللّٰہَ لَایَغْفِرُ اَنْ یُّشْرَکَ بِہٖ
حاصل یہ ہے کہ مغفرت مشرکین عقلا ممکن بالذات اور شرعا محال بالغیر ہے
وھو تعالٰی اعلم صلی المولیٰ جل وعلا علٰی حبیبہٖ وسلم۔
کتبہ:
غلامی جیلانی
مدرس دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف
۱۹؍ رجب المرجب ۱۳۹۳ھ
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۲)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند