گھر کو گوبر سے لیپنا کیسا ہے؟
گوبر سے لیپی ہوئی زمین سے تیمم کرنا کیسا ہے؟
مسئلہ: از محمد حسن اشرفیؔ مقام وپوسٹ سندھاوار ضلع راجکوٹ (گجرات)
اگر کسی نے اپنے گھر کو گوبر اور مٹی سے لیپا تو یہ لیپنا کیسا ہے؟ اور اس سے تیمم کرنا جائز ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا
الجواب: مٹی کے ساتھ گوبر ملا کر لیپنا جائز نہیں کہ وہ نجاست غلیظہ ہے۔
بہار شریعت حصہ دوم طبع لاہور ص ۹۸ پر ہے: گائے بھینس کا گوبر اور بکری اونٹ کی مینگنی سب نجاست غلیظہ ہیں۔
اور فتاویٰ عالمگیری جلد اوّل مصری ص ۴۳ پر ہے: اخثآء البقر نجس نجاسۃ غلیظۃ ھٰکذا فی فتاویٰ قاضی خاں اور اس سے تیمم کرنا بھی جائز نہیں کہ تیمم کے لئے مٹی کا پاک ہونا ضروری ہے قال اللّٰہ تعالٰی: فَتَیَمَّمُوْا صَعِیْدًا طَیِّبًا۔
وھو سبحانہ وتعالٰی اعلم۔
کتبہ: جلال الدین احمد الامجدی
۲۰؍ ربیع الاول ۱۴۰۱ھ
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۱۷۱)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند