گھڑی کے ساتھ لوہایا اسٹیل یا پیتل وغیرہ کا چین باندھ کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟
مسئلہ: از محمد یعقوب رضویؔ متھرا بازار ضلع گونڈہ
گھڑی کے ساتھ لوہایا اسٹیل یا پیتل وغیرہ کا چین باندھ کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟ کیا کوئی خرابی ہے؟ زید کہتا ہے کہ نماز ہو جائے گی کوئی خرابی نہیں۔ کیا یہ قول درست ہے مدلل تحریر فرما لیں؟
الجواب: گھڑی کے ساتھ لوہا یا اسٹیل وغیرہ کا چین باندھ کر نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے لہٰذا زید کا قول صحیح نہیں اعلیٰ حضرت امام اہلسنّت امام احمد رضا فاضل بریلوی رضی اللہ عنہ احکام شریعت حصہ دوم میں تحریر فرماتے ہیں: گھڑی کی زنجیر سونے چاندی کی مرد کو حرام اور دھاتوں کی ممنوع ہے‘ اور جو چیزیں ممنوع کی گئیں ہیں ان کو پہن کر نماز ادا کرنا یا امامت مکروہ تحریمی ہے۔ انتہٰی کلامہ وھو تعالٰی اعلم۔
کتبہ: جلال الدین احمد الامجدیؔ
۱۳؍ جمادی الاولیٰ ۱۳۹۹ھ
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۲۹۹)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند