اللہ تعالیٰ کی ذ ات کے لئے اوپر والا بولنا کیسا ہے؟

اللہ تعالیٰ کی ذ ات کے لئے اوپر والا بولنا کیسا ہے؟

مسئلہ:
از محمد حفیظ اللہ نعیمی دارالعلوم فاروقیہ مدھ نگر پوسٹ دھوائی ضلع گونڈہ
اللہ تعالیٰ کی ذ ات کے لئے اوپر والا بولنا کیسا ہے؟
اس جملہ سے جہت کا ثبوت ہوتا ہے یا نہیں؟
اگر کوئی یہ جملہ بول کر بلند و بالا اور برتری کے معنی میں استعمال کرے تو اس کی تاویل مسموع ہو گی یا نہیں؟
بینوا وتوجروا۔

الجواب:
خدا تعالیٰ کی ذات کے لئے اوپر والا بولنا کفر ہے کہ اس لفظ سے اس کے لئے جہت کا ثبوت ہوتا ہے‘ اور اس کی ذات جہت سے پاک ہے۔

جیسا کہ حضرت علامہ سعید الدین تفتازانی رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں:
اذا لم یکن فی مکان لم یکن فی جھۃ لاعلو ولاسفل ولاغیرھما (شرح عقائد نسفی ص ۳۳)

اور حضرت علامہ ابن نجیم مصری رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں: یکفربوصفہ تعالٰی بالفوق اوبالتحت ۱ ھ تلخیصًا (بحر الرائق‘ جلد پنجم ص ۱۲۰)

لیکن اگر کوئی شخص یہ جملہ بلندی برتری کے معنی میں استعمال کرے تو قائل پر حکم کفر نہ کریں گے مگر اس قول کو برا ہی کہیں گے اور قائل کو اس سے روکیں گے۔

وھو سبحانہ وتعالٰی اعلم۔

کتبہ:
جلال الدین احمد الامجدی
۲۵؍ جمادی الاخریٰ ۱۴۰۰ھ؁

ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند

Share and Enjoy !

Shares
Scroll to Top