یوم سلاطین اربع حضرت خواجہ عبدالرحیم مشرقی،حضرت خواجہ عبد الکریم مغربی ،حضرت خواجہ عبد الرشید شمالی ،حضرت خواجہ عبد الجلیل جنوبی رحمۃ اللہ علیہم اجمعین کے متعلق حکم شرعی
YAUME SALATEENE ARBA KE MUTALIQ HUKME SHARA,I
यौमे सलातीने अरबा के मुताल्लिक हुक्मे शरई
سوال کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام و مفتیان اہلسنت شوشل نیٹ ورک پر دو طرح کی پوسٹیں گھومتی پھر رہی ہے جن کو درج کیا جاتا ہے ان کی کیا حقيقت ہے مدلل جواب عنایت کریں
نمبر ایک
بسم اللہ الرحمن الرحیم!
*آج یوم سلاطین اربع ہے*
چار رجب المرجب!
(1):- حضرت خواجہ عبدالرحیم مشرقی.
(2):- حضرت خواجہ عبد الکریم مغربی.
(3):- حضرت خواجہ عبد الرشید شمالی.
(4):- حضرت خواجہ عبد الجلیل جنوبی.
رحمۃ اللہ علیہم اجمعین
یہ بزرگ رزق کی تقسیم پر مامور ہیں۔4/رجب یعنی آج ان کا یوم ہے.
اس دن ان کے نام مبارک کی فاتحہ (ایصال ثواب) نیاز دلا کر دعا کی جائے تو رزق میں برکت ہوتی ہے۔
اللہ تعالی ان بزرگوں کے وسیلے سے ہمارے رزق میں برکت عطا فرمائے. آمین.
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
عبد السبحان مصباحی
نمبر دو
چار رجب المرجب کا خاص وظیفہ خاص رزق میں فراوانی و تنگ دستی کا بہترین مجرب عمل
حضرت خواجہ عبدالکریم مغربی
حضرت خواجہ عبدالرحیم مشرقی
حضرت خواجہ عبدالجلیل جنوبی
حضرت خواجہ عبدالرشید شمالی
(رضی اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین)
جو شخص چار (4) رجب المرجب کو سات رنگ کی مٹھائیاں لے کر ان پر ان چار بزرگوں کا نام لے کر ان کو ایصالِ ثواب کرے گا تو ان شاءاللہ تعالیٰ الله تبارک و تعالیٰ کے کرم سے پورا سال اس کے رزق میں برکت و فروانی ہوگی۔
رزق میں تنگدستی اور بے برکتی دور کرنے کا بہترین مجرب عمل ہے۔
نوٹ :
یہ عمل چار (4) رجب المرجب کے ساتھ ہی خاص ہے، طلوعِ آفتاب سے لے کر غروبِ آفتاب تک کسی بھی وقت یہ عمل کر سکتے ہیں
المستفتی غلام غوث رضوی بریلی شریف یوپی الھند
الجواب بعون الملک الوھاب
ہر دور میں صرف چار حضرات ہی ہوتے ہیں اللہ ﷻ ان چاروں کے ذریعے چاروں جہات یعنی مشرق و مغرب شمال و جنوب کی حفاظت فرماتا ہے ان میں ہر کی ولایت ایک جہت میں ہوتی ہے ان کے صفاتی نام یہ ہیں
عبد الحی عبد العلیم عبد القادر اور عبد المرید
(کشف النور عن اصحاب القبور صفحہ 39 مطبوعہ مکتبة المدینہ دھلی)
جب یہ سلاطین جہات منصب اوتاد پر فاٸز ہیں تو ان کے اسما ٕ کو ارداد وظاٸف میں رکھنا ان کے اسما ٕ مبارکہ کی فاتحہ دلانا یقينا باعث خیر و برکت نزول رحمت کا سبب دافع بلا و وبا اور وسعت رزق کا ذریعہ ہے لہذا یہ چاروں اوتاد اللہ ﷻ کے مقربین میں سے ہیں تو ان کے توسل دعا کرنا واقعی رزق میں وسعت کا سبب ہے سات رنگ کی مٹھاٸی ضروری نہیں جو میسر ہو شرینی تقسيم کرے یہ وقت چار رجب المرجب غروب آفتاب تک ہے لیکن اکتساب فیض کے لۓ کبھی بھی عمل کر سکتے ہیں
چنانچہ
امام اہلسنت مولانا شاہ امام احمد رضا متوفی 1340 ھ سے سوال ہوا کہ
“السلام علیکم یاخواجہ عبدالکریم جانب مشرق، السلام علیك یاخواجہ عبدالرحیم جانب شمال، السلام علیك یاخواجہ عبدالرشید جانب جنوب، السلام علیك یاخواجہ عبدالجلیل
(رضی اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین) جانب مغرب.
بعدہ یہ پڑھنا:
*”اللّھم انت قدیم ازلی تنزیل العلل ولم تزل ولاتزال ارحمنی برحمتك یاارحم الراحمین، اللّٰھم اغفر لامۃ سیدنا محمد صلی ﷲ علیہ وسلم، اللّٰھم ارحم امۃ سیّدنا محمد صلی ﷲ علیہ وسلم”*
بعدہ پڑھنا درودشریف کا بعددِ طاق جائز ہے یا نہیں ؟
اس کو امام غزالی رحمۃ ﷲ علیہ نے احیاءالعلوم میں بھی لکھا ہے اور نیز کیمیائے سعادت میں ہے
تو امام اہلسنت تحریر فرماتے ہیں کہ
الجواب:
دعائے مذکورجائز ہے اور اس میں بہت برکات ہیں۔ یہ چاروں حضرات جہات اربعہ میں اوتادِاربعہ ہیں۔ یہ اسمائے طیبہ ان کے اشخاص کے نہیں بلکہ عہدہ کے ہیں۔ جس طرح ہر غوث کا نام عبدﷲ اور اس کے دونوں وزیروں کے نام عبدالملك اور عبد الرب ہیں۔ جو اس عہدہ پر مقرر ہوگا ظاہر میں کچھ نام رکھتا ہو یا باطن میں اس کا یہ نام رکھا جائے گا۔
وﷲ تعالٰی اعلم
(الفتاوی الرضویہ جلد 26 صفحہ 605 رضا فاؤنڈیشن لاہور)
واللہ تعالی اعلم و صلی اللہ تعالی علی حبیبہ الف الف مرة و الہ و ازواجہ و اھلبیتہ و بارک وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــہ
احوج الناس الی شفاعة سید الانس والجان
مُحَمَّد قاسم القادری نعیمی اشرفی چشتی
غفرلہ اللہ القوی شیش گڑھ بریلی شریف
خادم غوثیہ دار الافتا صدیقی مارکیٹ کاشی پور اتراکھنڈ
رابطہ 9927726506
مٶرخہ 4 رجب المرجب 1443ھ
الجواب صحیح والمجیب نجیح, عبدہ محمد عطاء اللہ النعیمی عفی عنہ, خادم الحدیث والافتاء بجامعۃ النور, جمعیت اشاعت اہلسنت( پاکستان) کراچی
الجواب صحیح والمجیب نجیح, عبدہ محمد شہزادالنعیمی عفی عنہ, والافتاء بجامعۃ النور, جمعیت اشاعت اہلسنت( پاکستان) کراچی
الجواب صحیح والمجیب نجیح, عبدہ ابو ثوبان محمد کاشف مشتاق النعیمی عفی عنہ, والافتاء بجامعۃ النور, جمعیت اشاعت اہلسنت( پاکستان) کراچی
الجواب صحیح والمجیب مصیب فقط ابو آصف راجہ محمد کاشف نعیمی رئیس دارالافتاء ھاشمیہ کراچی
الجواب صحیح والمجیب مصیب فقط ابو آصف راجہ محمد کاشف نعیمی رئیس دارالافتاء ھاشمیہ کراچی
الجواب الصحیح فقط جلال الدین احمد امجدی رضوی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند
8390418344