مکی ماؤس( MICKEY MOUSE ) کارٹون سیریل دیکھنا کیسا ہے؟ MICKEY MOUSE CARTOON SERIAL DEKHNA KAISAA HAI? मिक्की माऊस कार्टून सेरियल देखना कैसा है?

 مکی ماؤس( MICKEY MOUSE ) کارٹون سیریل دیکھنا کیسا ہے؟

MICKEY MOUSE CARTOON SERIAL DEKHNA KAISAA HAI?

मिक्की माऊस कार्टून सेरियल देखना कैसा है?

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

آمید کرتا ہوں کہ اپ بخیر ہوں گے 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلے ھذا میں کہ:

ٹی وی پر ایک کارٹون سیریل مکی ماؤس دیکھایا جاتا ہے کیا اسے دیکھنا جائز ہے 

حضرت ! یہ Mickey mouse تصویر کے حکم میں ہے یا نہیں ؟ 

رہنمائی فرما دیں تو عین نوازش ہوگی۔

(سائل:محمد صادق علی ممبئی)

و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ 

الجواب 

اس ترقی یافتہ دنیا میں جس انداز کے کارٹون بن رہے ہیں ان میں عموماً دو طرح کے کارٹون ہوتے ہیں :

اگر وہ ذی روح کی حکایت نہ کرتا ہو تو جائز ہے اس شرط کے ساتھ کی کوئی مانع شرعی نہ ہو ورنہ یہ بھی ناجائز و حرام اور گناہ ہے جیسے بس کے آگے آنکھ لگادی یا ٹیبل کو ہاتھ پیر لگا دیئے تو اس طرح کی کوئی جاندار مخلوق دنیا میں نہیں پائی جاتی لہٰذا یہ خیالی مخلوق کا کارٹون ہے جو تصویر کے حکم میں نہیں آتا (2)اگر کسی شخص یا جانور وغیرہ کا کارٹون بنایا جو ذی روح کی حکایت کر رہا ہوتا ہے تو ایسا کارٹون بنانا جائز نہیں۔ لہٰذا اس ضابطہ کے تحت مکی ماؤس( MICKEY MOUSE ) تصویر کے حکم میں آتا ہے کیونکہ اس کے نام سے ہی معلوم ہو رہا ہے کہ وہ چوہا ہے اور اس کی شکل و صورت اور حرکات و سکنات مثل چوہے کے ہے اس لئے اس مکی ماؤس سیریل کو دیکھنا ناجائز و حرام اور گناہ ہے 

فتاویٰ رضویہ میں ہے :

تصویر کسی طرح استیعاب مابہ الحیاۃنہیں ہوسکتی فقط فرق حکایت و فہم ناظر کا ہے اگر اس کی حکایت محکی عنہ میں حیات کا پتہ دے یعنی ناظر یہ سمجھے کہ گویا ذوالتصویر زندہ کو دیکھ رہا ہے تو وہ تصویر ذی روح کی ہے اور اگر حکایت حیات نہ کرے ناظر اس کے ملاحظہ سے جانے کہ یہ حی کی صورت نہیں میت و بے روح کی ہے تو وہ تصویر غیر ذی روح کی ہے۔ “ 

(فتاویٰ رضویہ ، 24 / 587)

کتبہ:

جلال الدین احمد امجدی رضوی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند 

8390418344

الجواب الصحیح 

ویسے جواب درست ہے!

حکایتِ حاکی اور فہمِ ناظر پر مدارِ حکم ہے! اگر دونوں سے حیات متصور و مفہوم ہے تو ممانعت و حرمت رہے گی! وہ کارٹون ہو یا کچھ اور ، خیالی ہو یا وہمی نفس الامر میں پایا جاتا ہو یا نہیں! حیات اور حیوانیت متصور و محکی نیز مفہوم ہے تو حرام ہی رہیگا!اور جس چیز میں حیات اور حیوانیت متصور و محکی نیز مفہوم نہ ہو جائز ہوگا!

والله تعالیٰ اعلم بالصواب 

حضرت علامہ مولانا مفتی ابو الفیض سید شمس الحق مصباحی صاحب قبلہ 

الجواب الصحیح 

خلیفہ حضور حکیم شریعت حضرت علامہ مولانا مفتی محمد جابر اختر رضوی مصباحی صاحب قبلہ لاتور

خلیفہ حضور قائد ملت حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اکبر ضیائی صاحب قبلہ 

مفتی صفی اللہ صاحب قبلہ 

Share and Enjoy !

Shares
Scroll to Top