سرکار اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا عبدالمطلب توحید پرست تھے یا نہیں؟
عبدالمطلب توحید پرست تھے تو کعبہ میں ۳۶۰ بت کیوں؟
مسئلہ:
ڈاکٹر شمشیر احمد انصاری محلہ کریم الدین پور گھوسی ضلع اعظم گڑھ
سرکار اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا عبدالمطلب توحید پرست تھے یا نہیں؟ اگر توحید پرست تھے تو خانۂ کعبہ کی کلید ان کے ہاتھوں میں ہوتے ہوئے خانۂ کعبہ کے اندر تین سو ساٹھ بت کیسے رکھے ہوئے تھے؟ جبکہ ان کو پورا اختیار تھا چاہتے تو رکھتے یا نکال دیتے‘ اور ان کی توحید پرستی واقعۂ ابرہہ سے ثابت ہے۔
الجواب:
سرکار اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا حضرت عبدالمطلب توحید پرست تھے
جیسا کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان نے اپنے رسالہ مبارکہ شمول الاسلام لاصول الرسول الکرام میں واضح دلائل کے ساتھ افادہ فرمایا ہے لیکن انہوں نے خانۂ کعبہ کو بتوں سے پاک نہیں کیا اس لئے کہ پورا عرب بتوں کی عبادت اور ان کی محبت میں غرق تھا یہاں تک کہ حضرت عبدالمطلب کا خاندان بھی‘ تو اس صورت میں بتوں کی حفاظت کرنا اور خانۂ کعبہ سے ان کو نکالنا پورے عرب سے اعلان جنگ کے مترادف ہوتا جو ان کی طاقت سے باہر تھا۔
ھٰذا ماظھرلی والعلم بالحق عنداللّٰہ تعالٰی ورسولہٗ جل جلالہ وصلی اللّٰہ علیہ وسلم۔
کتبہ:
جلال الدین احمد الامجدی
۱۵؍ جمادی الاخریٰ ۱۴۰۲ھ
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۲۵)
ناشر:
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند