قرآن افضل ہے یا صاحب قرآن؟
مسئلہ:
از محمد مصلح الدین قادری نیپالی مدرس دارالعلوم جبل پور (ایم۔ پی)
قرآن افضل ہے یا صاحب قرآن؟ مفضول اور مفضول علیہ میں سے ہر ایک کی شرعی و عقلی علت بیان فرمائیں؟
الجواب:
قرآن افضل ہے اس لئے کہ وہ کلام الٰہی ہے مخلوق نہیں ہے بلکہ قدیم بالذات ہے
شرح فقہ اکبر ص ۳۸ میں ہے:
کلام اللّٰہ تعالٰی غیر مخلوق بل قدیم بالذات
اور صاحب قرآن صلی اللہ علیہ وسلم ساری مخلوقات میں سب سے افضل ہیں۔
ھٰذا ماعندی والعلم بالحق عنداللّٰہ تعالٰی ورسولہٗ جل جلالہ وصلی اللّٰہ علیہ وسلم۔
کتبہ:
جلال الدین احمد الامجدی
۱۲؍ ذوالقعدہ ۱۴۰۲ھ
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۲۶)
ناشر:
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند