زید نے کہا اپنے ٹاٹ میں نہیں ملالیا تو میں کرسٹین ہوجاؤں گا یہ کہنا کیسا ہے؟
مسئلہ : از پچھیا پوسٹ میاں بازار مضلع گورکھپور مرسلہ عبدالرب
زید پر زنا کا الزام تھا جلیل احمد نے کہا کہ پنچ نے اگر زید کو اپنے ٹاٹ میں نہیں ملالیا تو میں کرسٹین ہوجاؤں گا۔ تو دریافت طلب امر یہ ہے کہ جلیل عند الشرع مجرم ہے یا نہیں ؟
الجواب:
جلیل اپنے اس قول کہ میں کرسٹین ہو جاؤں گا مسلمان نہیں
رہ گیا بلکہ کافر ہو گیا اس کی بیوی اس کے نکاح سے نکل گئی جلیل پر لازم ہے کہ پھر سے کلمہ طیبہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ پڑھے اور دل سے مانے اور زبان سے اقرار کرے کہ مذہب اسلام سچا اور حق ہے۔ باقی تمام مذاہب اور کرسٹین مذہب باطل اور جھوٹا ہے‘ اور کہے کہ یااللہ میں توبہ کرتا ہوں‘ اور میری زبان سے جو کلمہ کفر نکل گیا ہے اس سے بیزار ہوں اور بیوی سے دوبارہ نئے مہر کے ساتھ نکاح کرے۔
وھو تعالٰی اعلم۔
کتبہ: جلال الدین احمد الامجدی
۴؍ سن جمادی الاخریٰ ۱۳۸۴ھ
(فتوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۷۴/۷۳)
ناشر:
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند