زلزلے غافل انسانوں کو بیدار کرنے کے لئے ہوتے ہیں۔
______________________________________
_*ازقلم _*
_*محمد طاہرالقادری کلیم فیضی بستوی _*
سربراہ اعلیٰ مدرسہ انوار الاسلام قصبہ سکندرپور ضلع بستی یوپی ،
١٩/ربیع الغوث ١٤٤٥بروز ہفتہ ،،
—————————————————————-
“گزشتہ تین نومبر شب گیارہ بج کر بتیس منٹ پر ہندوستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے جہاں زمین تھرائی وہیں انسانوں کے قلوب بھی تھرا گئے ،
جو جاگ رہے تھے انہوں نے زلزلے کے مناظر دیکھے اور سہم گئے لیکن جو
لوگ نیند کی آغوش میں تھے انہیں کچھ پتہ ہی نہیں چلا کیا ہوا اور کیا نہیں ہوا : صبح آنکھ کھلی تب نیوز ملی کہ رات میں زلزلہ آیا تھا ،….!!!
_________”خیر ایسے مواقع پر بڑے بڑے ویگیانکوں کے دماغ بھی فیل ہوجاتے ہیں اور وہ پیش گوئی نہیں کرپاتے ہیں کہ آج کیا ہونے والا ہے،
“قدرت کا معاملہ بڑا ہی عجیب ہے وہ جب چاہے اورجو چاہے کرے اور کسی کو خبر یا اندیشہ بھی نہ ہو سکے _”بہر حال سارے انسانوں کو ہمیشہ”اللہ تعالیٰ” کی حمد و تقدیس بیان کرتے رہنا چاہئے
اور اچھائی ونیکو کاری کے ساتھ زندگی گزارنا چاہئے کہ زندگی اور موت کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے کہ کب کیا ہوجائے ،
یہ انسان بغیر “اللہ تعالیٰ کی قدرت ومشیئت کے ایک ذرے کو حرکت نہیں دے سکتا ہے لیکن قدرت جب چاہتی ہے تو پوری زمین ہلا کر رکھ دیتی ہے ،
وہ بڑے طاقت وقوت کا مالک ہے وہی خالقِ کائنات ہے اسی کے حکم پر یہ دنیا قائم و دائم ہے ،
“آس لئے ہم تمام بندوں کو اس کے حکم کی پاسداری میں لگے رہنا چاہئے اور اسی ایک خدا کی عبادت وبندگی بجالانے کے لئے ہمہ دم کمر بستہ رہنا چاہئے جو _*”وحدہُ لا شریک* ____”
یہ بھی نشان عبرت ہے کہ “زلزلے” کے وقت ڈر اور خوف کی وجہ سے لوگ اپنے اپنے گھروں سے فقط اپنی جان بچانے کی خاطر خالی ہاتھ باہر کی طرف کھلی جگہ بھاگتے ہیں, جبکہ” اللہ تعالیٰ چاہے تو بندے کہیں نہیں بچ سکتے ہیں اور یہ نوٹ کرنے کی بات ہے کہ کوئی شخص ایک ذرہ بھی گھر سے باہر لےکر نہیں بھاگتا ہےکیونکہ وہ جانتا ہے
کہ _*”جان ہے تو جہان ہے*_ ،
اسی طرح خالی ہاتھ انسانوں کو دنیا سے بھی جانا ہے ہاں صرف نیکیاں ساتھ جائیں گی ،———-تو پھر کیوں انسان” اللہ تعالیٰ کی یاد سے غافل اور آخرت کے سزا وجزا سے صرف نظری کرکے صرف اور صرف حصول دنیا میں مصروف ہے ،
کیوں نہیں خدا کی عبادت کرکے آخرت کی تیاری کرتا ہے ،
______”اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کی حفاظت فرمائے اور ان کو صراط مستقیم پر گامزن رکھے آمین ثم آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ،
______________________________________