تمام ہیرو مسلمانوں کے سامنے زیرو
سلطنت عثمانیہ ترکیہ کے خاتمے کے بعد مسلمانوں کے پاس کوئی مرکزی قوت نہیں۔او آئی سی یا عرب لیگ کی حالت جگ ظاہر ہے۔اس عہد زوال میں مسلمانوں نے دنیا کی سپر پاور طاقتوں کو شکست وریخت سے دو چار کیا ہے۔روس وامریکہ یقینا بڑے طاقتور اور سپر پاور ملک ہیں۔لیکن یہ ممالک ناقابل تسخیر نہیں۔ افغانستان وچیچینیا نے روس کو شکست فاش دی،پھر اسی افغانستان نے امریکہ کو اپنے ملک سے باہر نکالا۔
اسرائیل کے بارے میں بھی بہت سے حقائق یا افسانے مشہور ہیں۔اسرائیل کی فوج دنیا کی بہت طاقتور فوج مانی جاتی ہے۔اس کے جنگی ہتھیاروں کو بہت مستحکم ہتھیار مانا جاتا ہے۔اس کے محکمہ انٹلی جنس یعنی موساد کو دنیا کا ماہر ترین شعبہ انٹلی جنس مانا جاتا ہے۔آئرن ڈوم کا شہرہ بھی آسمان کی بلندیاں چھو رہا ہے،لیکن حماس کے سامنے اسرائیل کی فوج،اس کے جنگی ہتھیار،اس کا محکمہ انٹلی جنس اور آئرن ڈوم سب زیرو نظر آ رہے ہیں۔
غزہ پٹی میں اسرائیل کے جنگی ٹینک تباہ کئے جا رہے ہیں۔اسرائیلی فوجی مسلسل مارے جا رہے ہیں۔موساد مسلسل بے دست و پا نظر آ رہا ہے۔اسرائیلی شہروں پر بمباری ہو رہی ہے اور میزائیل بھی داغے جا رہے ہیں۔اسرائیل کا آئرن ڈوم سسٹم دہشت کے مارے خاموش ہو چکا ہے۔دنیا کی بدترین قوم یہودی اپنے گھروں کو چھوڑ کر اسرائیل سے بھاگ رہی ہے۔
انہی مقامات پر مسلمان مارے اور کاٹے جاتے ہیں،جہاں انہوں نے ڈیفنس کی خاطر خواہ تیاری نہ کی ہو۔ہم کسی بے قصور پر ہاتھ نہیں اٹھا سکتے،لیکن جو ہم پر ظلم وستم ڈھائے تو ہمیں ڈیفنس کا حق اسلامی قانون بھی دیتا ہے اور ملکی وعالمی قانون بھی۔مسلمانوں کو اپنا دفاع کرنا ہو گا،تب اللہ تعالی کی مدد مسلمانوں کی دستگیری کرے گی۔
ابھی عالمی وملکی میڈیا دو خیموں میں منقسم ہو چکا ہے۔میڈیا سے صحیح جانکاری حاصل کرنے کی کوشش کریں۔حماس کے مسلسل حملوں سے اسرائیل بدحواس ہو چکا ہے۔اسرائیلی فوج حماس کا مقابلہ نہیں کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ہاں،یہودی فوج نہتے شہریوں پر حملے کرتی ہے اور اسرائیل کے جنگی جہاز عام شہریوں پر بمباری کرتے ہیں۔حماس کو اسرائیل کے ہوائی حملے روکنے کی تدبیر کرنی چاہئے۔
جنگ بندی جلد ہو گی یا کچھ وقت لگے گا،یہ بتانا مشکل ہے۔امید ہے کہ نومبر کے اخیر تک منظر نامہ بدل جائے،کیوں کہ حماس کے حملے تیز ہوتے جا رہے ہیں اور اسرائیلی شہروں پر مسلسل بمباری جاری ہے۔مغربی ودجالی میڈیا کب تک اسرائیل کی عزت بچائے گا۔دیگر ذرائع سے حقائق سامنے آ رہے ہیں۔سب سے بڑی حقیقت یہ ہے کہ چالیس دنوں سے مسلسل جنگ جاری ہے۔اسرائیل کی طاقتور فوج اب تک حماس کا خاتمے کیوں نہیں کر سکی۔سچ تو یہ ہے کہ اسرائیلی فوج کے کچھ لوگ روزانہ موت کے منہ میں جا رہے ہیں اور اسرائیلی ٹینک تباہ وبرباد ہو رہے ہیں۔
طارق انور مصباحی
جاری کردہ:16:نومبر 2023