پوجا کرنے کےلئے پورا سامان دینے والے کے متعلق حکم شرعی کیا ہے؟
مسئلہ: زید کامل اکمل مسلم اہلسنّت و جماعت صحیح العقیدہ عرصہ دراز سے کسی بیماری میں مبتلا رہا۔ ایک کافر غیرمسلم نے خود اس کی بیماری دیکھ کر کہا کہ تمہارے اوپر بیار ہے اگر ہم کو تم پوجا دو پٹھیا، دھوتی، کراہی، شراب تو میں اس بیار کو پکڑ لوں۔ صحیح العقیدہ نے کہا کہ تم بیار کو پکڑ لو اگر میں صحت مند ہو جاؤں گا تو پوجا دے دوں گا۔ زید کوصحت حاصل ہو گئی اور اس نے پوجا کا سارا سامان دے دیا تو اب اس پر کیا حکم ہے؟
الجواب: صورت مسئولہ میں زید پر توبہ تجدید ایمان فرض ہے اگر بیوی والا ہے تو تجدید نکاح بھی کرے۔
واللّٰہ ورسولہٗ اعلم
کتبہ: بدر الدین احمد، ۲۷؍ شوال ۱۳۷۶ھ
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۱۳۸)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند