اعضائے وضو یا غسل پر تیل لگا ہو تو طہارت حاصل ہو گی یا نہیں؟

اعضائے وضو یا غسل پر تیل لگا ہو تو طہارت حاصل ہو گی یا نہیں؟

مسئلہ: از محمد حنیف رضوی سنی رضوی مسجد۔ آگرہ روڈ کرلا بمبئی۔
اگر اعضائے وضو یا غسل پر تیل لگا ہو تو طہارت حاصل ہو گی یا نہیں؟
الجواب: جب کہ عضو کے ہر حصہ پر پانی گزر جائے تو طہارت حاصل ہو جائے گی اگرچہ تیل کے سبب عضو پانی کو قبول نہ کرے۔
جیسا کہ شرح وقایہ جلد اوّل مجیدی ص ۷۳میں ہے: اذا ادھن فامر الماء فلم یصل یجزی ا ھ۔
وھو تعالٰی اعلم بالصواب۔

کتبہ: جلال الدین احمد الامجدی
۱۸؍ ذوالقعدہ ۱۴۰۲ھ
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۱۶۵)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند

Share and Enjoy !

Shares
Scroll to Top